• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

بھارتی ریاست گجرات میں 100سال پرانا پل گرنے سے 60 افراد ہلاک

شائع October 30, 2022 اپ ڈیٹ October 31, 2022
— فوٹو: رائٹرز
— فوٹو: رائٹرز

بھارتی ریاست گجرات میں 100 سال پرانا پل گرنے سے 60 افراد ہلاک ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی‘ کے مطابق گجرات کی حکومت کے وزیر برجیش نے بتایا کہ ریسکیو آپریشن جاری ہے، اب تک 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں، 80 سے زیادہ افراد کو بچا لیا گیا ہے۔

حکام نے بتایا کہ تقریباً 500 افراد جن میں بچے اور خواتین بھی شامل تھیں، وہ پل پر موجود تھے، جب پل کو سپورٹ کرنے والی کیبلز ٹوٹ گئیں اور ڈھانچہ دریا میں گر گیا۔

مقامی میڈیا نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ افراد موربی پل پر بڑے مذہبی تہوار کی رسومات ادا کر رہے تھے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا نے مقامی طبی حکام کے حوالے سے بتایا کہ کم از کم 32 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

رپورٹرز نے بتایا کہ دریا میں اب بھی 100 سے زائد افراد لاپتا ہیں، ویڈیو میں دیکھایا گیا کہ ڈھانچے کے ساتھ اب بھی افراد موجود ہیں، تاہم اس کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی۔

رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ پل کو چند مہینوں میں مرمت کرنے کے بعد گزشتہ ہفتے عوام کے لیے کھولا گیا تھا۔

پُل گرنے کے بعد حکام نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا، غوطہ خور لاپتا افراد کو تلاش کررہے ہیں۔

بھارتی وزیراعظم نریندرا مودی آبائی ریاست گجرات کے دورے پر تھے، انہوں نے حادثے میں ہلاک اور زخمی ہونے والوں کے لیے امداد کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے ہدایات جاری کیں کہ صورتحال کو قریب سے اور مسلسل مانیٹر کیا جائے، اور متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025