• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

جنوبی کوریا: ہالووین فیسٹیول کے دوران بھگڈر سے 120افراد ہلاک، 100 زخمی

شائع October 29, 2022 اپ ڈیٹ October 30, 2022
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول میں ہالووین فیسٹیول کے دوران بھگڈر مچنے سے 120افراد ہلاک اور دیگر 100زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ نے بتایا کہ فائر اسٹیشن کے سربراہ چوئی سَنگ بیئوم کے مطابق یہ واقعہ تقریبا 10 بج کر 20 منٹ پر پیش آیا، ہالووین ایونٹ کے دوران تنگ گلی میں بڑی تعداد میں لوگ گر گئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ریسکیو کی کوششیں تاحال جاری ہیں اور ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی کوریا کا میزائل گر کر تباہ، خوف و ہراس پھیلنے پر حکومت نے عوام سے معافی مانگ لی

نیشنل فائر ایجنسی کے حکام مون ہیان جو نے بتایا کہ علاقے میں افراتفری کی صورت حال ہے، ہم زخمی ہونے والوں کی صحیح تعداد معلوم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق زخمیوں میں غیر ملکی بھی شامل ہیں، جنہیں قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جب ایمرجنسی حکام اور پولیس نے انہیں نکالنے کی کوشش کی تو سیکڑوں افراد کو تنگ گلی میں دبا ہوا دیکھا جاسکتا ہے۔

صدر یون سُک یئول نے سینئر ساتھیوں کے ہمراہ ہنگامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہنگامی طبی ٹیمیں علاقے میں بھیجنے کے احکامات جاری کردیے۔

حکام کا کہنا تھا کہ وہ واقعے کی وجوہات تلاش کرنے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024