• KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
  • KHI: Zuhr 12:20pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:51am Asr 3:22pm
  • ISB: Zuhr 11:56am Asr 3:22pm
Live PTI Long March

عمران خان کا چیف جسٹس سے اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ

شائع October 29, 2022

سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے چیف جسٹس آف پاکستان سے اعظم سواتی پر تشدد کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دوران حراست تشدد کے خلاف ساری دنیا میں ایکشن لیا جاتا ہے، اگر آپ نہیں تو کون ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گا۔

شاہدرہ میں لانگ مارچ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آپ کو معلوم ہونا چاہیے کہ میں 70 سال کی عمر میں سڑکوں پر کیوں نکلا ہوا ہوں، مجھے کس چیز کی کمی ہے، میں اسلام آباد کا سفر صرف ایک وجہ سے کررہا ہوں کیونکہ آپ میرے بچوں کی طرح ہیں اور میں چاہتا ہوں کہ آپ کی تربیت ہو اور پتا چلے کہ آزادی کیا ہوتی ہے۔

انہوں نے چیف جسٹس آف پاکستان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا کام بنیادی حقوق کی حفاظت کرنا ہے، قوم آپ کی جانب دیکھ رہی ہے، دوران حراست تشدد کے خلاف ساری دنیا میں ایکشن لیا جاتا ہے، اگر آپ نہیں تو کون ہمارے بنیادی حقوق کی حفاظت کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 28 نومبر 2024
کارٹون : 27 نومبر 2024