• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے 2 فلسطینی جاں بحق

شائع October 29, 2022
— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

فلسطین کے مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز کی فائرنگ سے دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی وزارت صحت نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت 47 سالہ عماد ابو رشید اور 35 سالہ رامزی زبارا کے نام سے ہوئی ہے، جن کا تعلق نابلس کے قریبی مہاجرین کمیپ سے ہے، مزید کہا گیا کہ تیسرا شخص زخمی ہوا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی فورسز کے مغربی کنارے میں حملے، 6 فلسطینی جاں بحق

فلسطین کے صدر محمود عباس کی فتح موومنٹ کی شاخ الاقصیٰ بریگیڈ نے دعویٰ کیا ہے کہ جاں بحق افراد ان کے کارکن تھے۔

فلسطین سول گارڈ کی فیس بک پوسٹ کے مطابق فلسطین کے ایمرجنسی اور ریسکیو سروس حکام نے بتایا کہ جاں بحق افراد ان سے تعلق رکھتے تھے۔

اسرائیلی فوج نے جواب نہیں دیا کہ آیا جاں بحق افراد کا تعلق فلسطین کے سول گارڈز سے تھا۔

واقعے کے حوالے سے اسرائیلی فوج نے کہا کہ نابلس کے قریب گزرتی ہوئی کار سے چوکی پر فائرنگ کی گئی جس کے جواب میں دو مشتبہ گاڑیوں پر بھی فائرنگ کی گئی کیونکہ حالیہ دنوں میں مغربی کنارے پر پُرتشدد واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔

— فوٹو: اے ایف پی
— فوٹو: اے ایف پی

انہوں نے بتایا کہ واقعے میں کوئی فوجی زخمی نہیں ہوا جبکہ مزید مشتبہ افراد کو تلاش کیا جا رہا ہے۔

فلسطین کی وزارتِ خارجہ نے دو شہریوں کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اس کی مکمل ذمہ داری اسرائیل پر عائد ہوتی ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیل میں منگل کو ہونے والے انتخابات سے قبل مغربی کناے میں تشدد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے اس بیان کے ایک گھنٹے بعد یہ واقعہ پیش آیا کہ جب اس نے کہا تھا کہ وہ نابلس میں داخلے میں حائل رکاوٹیں ختم کر رہی ہے جو کئی دنوں سے بند ہے۔

اقوام متحدہ کی ہیومین رائٹس کے ہائی کمشنر نے بتایا کہ انہیں اسرائیل کی جانب سے غیر قانونی ٹارگٹ کلنگ پر تحفظات ہیں جس سے مغربی کنارے میں صورتحال بگڑ سکتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیلی فورسز نے مغربی کنارے میں 3 فلسطینیوں کو قتل کردیا

اسرائیل کے وزیراعظم یائرلیپڈ نے بتایا کہ اسرائیل نرمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور اپنے شہریوں کی حفاظت کے لیے مسلح افراد کو نشانہ بنانا جاری رکھے گا۔

رواں برس اسرائیلی فورسز مغربی کنارے میں 100 سے زائد فلسطینیوں کو قتل کرچکی ہے جبکہ فلسطینیوں کی جانب سے سڑکوں پر حملے میں 20 اسرائیلی ہلاک ہوئے۔

اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے چار اراکین بھی اس دوران مارے گئے ہیں، جن میں کم از کم ایک کو ڈین آف لائنز نے ہلاک کیا ہے جسے اسرائیل دہشت گرد گروپ قرار دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024