قوم نے خونی مارچ کو مسترد کر دیا، مریم اورنگزیب کا فواد کو جواب
قوم نے خونی مارچ کو مسترد کر دیا، مریم اورنگزیب کا فواد چوہدری کو جواب
وفاقی وزیراطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ قوم نے آئین شکن فارن فنڈڈ فتنہ کا غلام بننے سے انکارکرتے ہوئے خونی_مارچ_نامنظور مسترد کردیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی جانب سے لاہور کے عوام سے لانگ مارچ کی حمایت میں سڑکوں پر آنے کی کال کے بعد رد عمل دیتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوجوان توشہ خانہ چور ، فرح گوگی، بشری بی بی کے نظام پہ ڈاکوں کے محافظ نہیں بن سکتے۔
وزیر اطلاعات نے کہا کہ عوام نے فتنے کی ہوس اور اقتدارکی بھینٹ چڑھنے سے انکار کر دیا ہے۔