• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

لاہور: ایف آئی اے نے 'اے آر وائی 'کے اینکر چوہدری غلام حسین کو گرفتار کرلیا

شائع October 27, 2022
چوہدری غلام حسین کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے—فوٹو: ٹوئٹر
چوہدری غلام حسین کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا ہے—فوٹو: ٹوئٹر

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے نجی ٹی وی چینل 'اے آر وائی' کے اینکر چوہدری غلام حسین کو جعلی دستاویزات کے ذریعے بینک سے قرض لینے کے کیس میں لاہور سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چوہدری غلام حسین مقدمہ نمبر 94/2011 میں کمرشل بینکنگ سرکل لاہور کو مطلوب تھے۔

مزید پڑھیں: اے آر وائی نیوز کے صحافی خاور گھمن کی 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

بیان میں کہا گیا کہ اینکر چوہدری غلام حسین کو ایف آئی اے لاہور نے حسین چوک کے قریب سےگرفتار کر لیا ہے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین نے 2003 میں جعلی دستاویزات کے ذریعے بینک سے 5 کروڑ 70 لاکھ روپے کا قرض لیا تھا اور اس مقدمے میں ان کے دو بیٹے بھی اشتہاری ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ چوہدری غلام حسین کے مذکورہ مقدمے میں بینکنگ کورٹ ون لاہور نے دائمی وارنٹ (ناقابل ضمانت وارنٹ) جاری کر دیے تھے۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ چوہدری غلام حسین سے مزید تفتیش جاری ہے۔

چوہدری غلام حسین کے بیٹے عمر نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں بتایا کہ ان کے والد لاہور کے علاقے گلبرگ میں اپنے دوستوں کے ہمراہ کافی شاپ میں موجود تھے۔

گرفتاری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ان کے والد کو گرفتار کرنے کے لیے 30 سے 40 افسران پر مشتمل ایف آئی اے کی ٹیم کافی شاپ میں پہنچی۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز گل کا متنازع بیان، سلمان اقبال اور اینکرپرسنز کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ 'ایک پرانا مقدمہ ہے جو جائیداد سے متعلق ہے اور ہم ختم کرچکے تھے، کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا اور انہیں بے بنیاد مقدمے میں گرفتار کیا گیا ہے'۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024