• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

اداکارہ مہربانو نے شادی کی تصاویر شیئر کردیں

شائع October 27, 2022
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کسی طرح کی کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کسی طرح کی کوئی وضاحت نہیں کی—فوٹو: انسٹاگرام

’میرے پاس تم ہو، غلطی، خدا اور محبت‘ جیسے ڈراموں اور ’چڑیلز‘ جیسی ویب سیریز میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی مہربانو نے تین ہفتوں بعد شادی کی تصایر شیئر کردیں۔

اداکارہ مہربانو کی شادی کی خبریں ابتدائی طور پر رواں ماہ کے آغاز میں سامنے آئی تھیں اور میک اپ آرٹسٹ نے ان کی شادی کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی تھیں۔

اس سے قبل اداکارہ نے رواں برس فروری میں پروڈیوسر شاہ رخ علی کے ساتھ خاموشی سے منگنی کی تھی اور انہوں نے اپنی منگنی سے متعلق بھی باضابطہ اعلان نہیں کیا تھا۔

لیکن اب اداکارہ نے شادی کی تصاویر کو شیئر کرتےہوئے اس بات کی تصدیق کردی کہ ان کی شادی ہوچکی۔

اداکارہ مہربانو اور ان کی شادی کی تصاویر بنانے والے فوٹوگرافر نے ایک ساتھ 26 اکتوبر کو انسٹاگرام پر شادی کی تصاویر شیئر کیں۔

اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کسی طرح کا کوئی پیغام نہیں لکھا اور نہ ہی یہ بتایا کہ ان کی شادی کب ہوئی تھی؟

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ مہربانو کی شادی کی تصاویر وائرل

ان کی عروسی لباس اور دلہن کے روپ کی تصاویر رواں ماہ 10 اکتوبر کو سامنے آئی تھیں لیکن اس وقت اداکارہ نے کوئی بھی تصویر انسٹاگرام پر شیئر نہیں کی تھی۔

رواں ماہ 10 اکتوبر کو پہلی بار ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام ویڈیو
رواں ماہ 10 اکتوبر کو پہلی بار ان کی شادی کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں—اسکرین شاٹ/ انسٹاگرام ویڈیو

اب انہوں نے شادی کی متعدد تصاویر شیئر کی ہیں، جس پر شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی شروع کرنے پر مبارک باد پیش کی۔

مزید پڑھیں: اداکارہ مہربانو کی شادی کی تصاویر وائرل

تصاویر میں مہربانو کو سرخ رنگ کے روایتی لباس جب کہ ان کے شریک حیات شاہ رخ علی کو روایتی سفید لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

شیئر کی گئی تصاویر میں دونوں کے اہل خانہ اور قریبی رشتے داروں کو بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے شادی کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کسی طرح کی کوئی وضاحت نہیں کہ ان کی شادی کب اور کہاں ہوئی۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ms Lashari Oct 27, 2022 03:12pm
She was not a part of mery pas tm ho....Correction please

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024