• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

بلوچستان: ضلع کچھی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملہ، اہلکار جاں بحق

شائع October 27, 2022
پولیس نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پولیس اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کو شیشے ٹوٹ گئے—فائل فوٹو: رائٹرز
پولیس نے بتایا کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ پولیس اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کو شیشے ٹوٹ گئے—فائل فوٹو: رائٹرز

بلوچستان کے ضلع کچھی میں پولیس اسٹیشن پر دستی بم حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ 26 اکتوبر کو موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے پولیس اسٹیشن کے قریب دستی بم پھینکا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: بلوچستان: سبی میں دستی بم حملہ، 24 افراد زخمی

پولیس نے بتایا کہ دھماکا اتنا شدید تھا کہ پولیس اسٹیشن کی عمارت کو شدید نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کو شیشے ٹوٹ گئے البتہ پولیس اسٹیشن کے اندر موجود اہلکار محفوظ رہے۔

تاہم دھماکے سے پولیس اہلکار عابد حسین سولنگی شدید زخمی ہوگیا جسے ڈھاڑ کے ڈسٹرکٹ ہسپتال لے جایا گیا لیکن اسی دوران وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

بعد ازاں ڈیرہ مراد جمالی کی پولیس لائنز میں شہید پولیس اہلکار عابد حسین سولنگی کی نماز جناہ ادا کی گئی جہاں پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: گوادر: دستی بم حملے کے نتیجے میں قائداعظم کا نصب مجسمہ منہدم

خیال رہے کہ ایک روز قبل ضلع پشین میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ حملے میں پولیو ٹیم کے ورکرز کو کوئی نقصان نہیں ہوا البتہ پولیس اہلکارمحمد ہاشم پولیو ٹیم کی حفاظت پر مامور تھا، جو نامعلوم افراد کی گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024