• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کئی دہائیوں سے غسل نہ کرنے والا ’دنیا کا گندہ ترین شخص’ انتقال کرگیا

شائع October 25, 2022 اپ ڈیٹ October 26, 2022
دنیا کا گندہ ترین شخص کہلانے والا آمو حاجی —فوٹو: اے ایف پی
دنیا کا گندہ ترین شخص کہلانے والا آمو حاجی —فوٹو: اے ایف پی

ایران میں کئی دہائیوں سے نہانے سے کنارہ کشی کرنے کی وجہ سے ’دنیا کا گندہ ترین شخص‘ کہلانے والا آمو حاجی نامی بزرگ شہری انتقال کرگیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ نے ایران کی سرکاری خبر ایجنسی ’ارنا‘ کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ میں بتایا کہ ایران کے جنوبی صوبہ فارس میں دیجگاہ گاؤں سے تعلق رکھنے والا ’دنیا کا گندہ ترین‘ شہری آمو حاجی 94 برس کی عمر میں چل بسے۔

مزید پڑھیں: 145سالہ شخص کی آخری خواہش 'موت'

رپورٹ کے مطابق آمو حاجی نامی بزرگ شہری نصف صدی سے زائد عرصہ نہانے سے گریز کرتا رہا اور اپنی ساری زندگی تنہا گزاری۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بیماری کے خوف سے آمو حاجی نے کئی دہائیاں نہانے سے گریز کیا مگر چند ماہ قبل ان کے پڑوسی انہیں پہلی بار نہانے کے لیے لے گئے تھے مگر انہیں بھی اس میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی معمر ترین خاتون 119سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

ایرانی میڈیا کے مطابق آمو حاجی کی زندگی پر 2013 میں ایک مختصر فلم بھی بنی تھی جس کا نام تھا ’دی اسٹرینج لائف آف آمو حاجی‘ جس کے بعد ان کو عالمی سطح پر پذیرائی حاصل ہوئی تھی۔

تبصرے (1) بند ہیں

حسین عبد اللہ Oct 26, 2022 12:00am
یہ شخص آمو حاجی یا عمو حاجی ایک دلچسب شخص تھا آمو یا عمو کا مطلب ہے چچا حاجی، عمو اور حاجی کا لفظ ایران میں بزرگوں کے لئے احترام عام طور پر استعمال کیا جاتا ہے

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024