• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

عمران خان کا جمعے کو لاہور سے لانگ مارچ شروع کرنے کا اعلان

شائع October 25, 2022
عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس میں مارچ کا اعلان کیا—فوٹو: ڈان نیوز
عمران خان نے لاہور میں پریس کانفرنس میں مارچ کا اعلان کیا—فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ وہ جمعہ (28 اکتوبر) کو لاہور کے لبرٹی چوک سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ شروع کریں گے۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ’میں نے فیصلہ کیا ہے جمعے کو لانگ مارچ اعلان کر رہا ہوں اور لاہور سے شروع کر رہا ہوں‘۔

مزید پڑھیں: کوئی کچھ بھی کہے، مجے پتا ہے ارشد شریف کی ’ٹارگٹ کلنگ‘ کی گئی ہے، عمران خان

انہوں نے کہا کہ ’لبرٹی میں 11 بجے ہم جمع ہوں گے پھر وہاں سے اسلام آباد کی طرف مارچ شروع ہوگا اور میں مارچ کی قیادت کروں گا‘۔

عمران خان نے کہا کہ ’مجھے کہا گیا کہ آپ غیرذمہ دار ہیں ملک بڑی مشکل میں ہے، اس مشکل وقت میں احتجاج کر رہے ہیں‘۔

انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت کے خلاف تین دفعہ لانگ مارچ ہوئی، ہم اتنے بڑے معاشی بحران سے گزر رہے تھے، اس کے باوجود مولانا فضل الرحمٰن نے 2، بلاول بھٹو اور مریم نواز نے ایک، ایک مارچ کیا تھا لیکن ہم نے کسی کو نہیں روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تو ان کو خیال نہیں آیا ہم کورونا کے عذاب سے گزر رہے ہیں اور کسی نے پرواہ نہیں کی کہ پاکستان کتنے بڑے مشکلات میں ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں نے یہ مارچ پہلے کرنا تھا، مئی میں انہوں نے تشدد کیا، اگر اگلے دن اس کو ختم نہ کرتا تو واقعی ملک میں خون ہونا تھا اور مجھے پتا کہ اگلے دن خون کی طرف جانا تھا لیکن انتشار سے بچنے کے لیے ختم کیا پھر ہمارا مذاق بھی اڑایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: میں جب چاہوں اسلام آباد کو بند کر سکتا ہوں، عمران خان

عمران خان نے کہا کہ پہلے یہ چوروں کو ہمارے اوپر مسلط کرتے ہیں، 25،25 کروڑ روپے دے کر لوگوں کے ضمیر خرید کر ہماری حکومت گراتے ہیں، سندھ ہاؤس میں نیلام گھر لگا ہوتا، الیکشن نہیں وہاں انسانوں کی نیلامی ہوتی ہے اور ہماری حکومت گراتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد جب ہم پرامن مظاہرہ کرتے ہیں تو وہ ظلم کرتےہیں گھروں سے اٹھا کر جیلوں میں ڈالتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ہم جولائی کے ضمنی انتخابات جیتتے ہیں تو مقدمات کی بارش ہوجاتی ہے، میرے خلاف کوئی 24 ایف آئی آرز درج ہوچکی ہے اور دہشت گردی کے مقدمات درج ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے جیل میں ڈالنے کے لیے دو دفعہ پولیس آگئی، میڈیا کے اوپر جس طرح کی پابندیاں عائد کرتے ہیں اور ظلم کرتے ہیں کسی جمہوریت میں اس کی مثال نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے صحافیوں سے کیا اور تشدد کیا، صحافی برادری کے لیے سب سے تکلیف دہ ہے جو انہوں نے ارشد شریف کے ساتھ کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے ارشد شریف کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ ملک کے لیے کھڑا ہوتا تھا، اس کو دھمکیاں ملیں، ڈرایا دھمکایا گیا کہ اپنے مؤقف سے ہٹ جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے اس کو ملک سے باہر جانے کی تجویز دی اور دو دفعہ کہا اور دوسری دفعہ وہ ملک سے گیا کیونکہ جان کو خطرہ تھا۔

مزید پڑھیں: جمعرات یا جمعے کو لانگ مارچ کی تاریخ کا اعلان کروں گا، عمران خان

انہوں نے کہا کہ ارشد شریف کی شہادت ہوئی ہے، پاکستان میں اس سے زیادہ ظلم کب ہوا ہے، اس کو دبئی واپس منگوا رہے تھے، اسی لیے جان بچانے کے لیے کینیا گیا تھا، اس کو پتا تھا کیا کرنے لگے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ ہماری لانگ مارچ کوئی سیاست نہیں ہے بلکہ ہم پاکستان کے مستقبل کی جنگ لڑ رہے ہیں اور یہ فیصلہ کرے گا کہ پاکستان کہاں جانا ہے۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ یہ ہماری حقیقی آزادی کی مارچ ہے، اس کا کوئی ٹائم فریم نہیں ہے، ہم جی ٹی روڈ سے عوام کو ساتھ لے کر اسلام آباد پہنچیں گے، جہاں پورے پاکستان سے وہاں عوام آئیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے پیش گوئی کر رہا ہوں کہ پاکستان کی تاریخ کا عوام کا سب سے بڑا سمندر ہوگا اور ہم چاہتے ہیں ملک کے لوگ فیصلہ کریں۔

صحافیوں کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت نے فیصلہ کیا ہے ارشد شریف کی صحافت کے لیے کاؤشوں پر یادگار بنائی جائے گی اور حکومت پنجاب سے بھی کہوں گا کہ وہ یہاں بھی ایسا کریں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتیں ہمیشہ مذاکرات سے اپنے مسئلے حل کرتی ہیں بندوق سے نہیں، ہمارے دروازے ہمیشہ بیک ڈور چینلز پر کھلے تھے لیکن مجھے پورا یقین ہوگیا ہے یہ الیکشن کسی صورت نہیں کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ کچھ نہیں کرسکتے، پولیس کچھ نہیں کرسکتی کیونکہ پولیس اس وقت کچھ کرتی ہے جب دو ڈھائی ہزار لوگ ہوں جب لاکھوں لوگ ہوں گے تو کون سی پولیس کچھ کرے گی۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم پاکستان کی وفاقی جماعت ہیں اور ہمیشہ پرامن احتجاج کرتےہیں، یہ سکڑی ہوئی جماعتیں، مسلم لیگ (ن) کو چیلنج کرتا ہوں پنجاب میں کہیں مقابلہ کرے اور مجھ سے جیت کر دکھائے۔

انہوں نے کہا کہ میرا اگلا دورہ سندھ کا ہے اور آصف زرداری کو چیلنج کر رہاہوں کہ وہ سندھ میں مجھ سے الیکشن جیت کر دکھائے، یہ عوام کے اندر جا نہیں سکتے اور جلسہ نہیں کرسکتے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں عوام، جماعتیں اور ان کے ہینڈلرز سمیت سب کو پیغام دے رہا ہوں کہ ارشد شریف کے ساتھ جو ہوا ہے، اس سے قوم ہل گئی ہے اور قوم کو ڈرا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کارکنو! ضمیر فروش لوٹوں کو کبھی معاف نہیں کرنا، سبق سکھانا ہے، عمران خان

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہم لڑائی کرنے نہیں جارہے، نہ کوئی قانون توڑنا ہے اور نہ ریڈ زون میں جانا ہے، عدالت نے جہاں جا کر جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے وہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے کچھ انتشار کیا تو ان میں سے لوگ کروائیں گے، انہوں نے 25 مئی کو کیا ہے، سادہ لباس میں لوگ گھوم رہے تھے اور ڈنڈے مار رہے تھے، ہمیں پتا تھا ایجنسیوں کے لوگ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو ہدایات ہیں کہ پرامن رہنا ہے لیکن ہم صرف یہ دکھائیں گے پاکستانی قوم کہاں کھڑی ہے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں ہم لڑائی کرنے نہیں جارہے، نہ کوئی قانون توڑنا ہے اور نہ ریڈ زون میں جانا ہے، عدالت نے جہاں جا کر جلسہ کرنے کی اجازت دی ہے وہیں جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کسی نے کچھ انتشار کیا تو ان میں سے لوگ کروائیں گے، انہوں نے 25 مئی کو کیا ہے، سادہ لباس میں لوگ گھوم رہے تھے اور ڈنڈے مار رہے تھے، ہمیں پتا تھا ایجنسیوں کے لوگ تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لوگوں کو ہدایات ہیں کہ پرامن رہنا ہے لیکن ہم صرف یہ دکھائیں گے پاکستانی قوم کہاں کھڑی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024