• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

میشا شفیع پہلی امریکی فلم میں حسن منہاج کے ساتھ کاسٹ

شائع October 25, 2022
فلم میں حسن منہاج بھی دکھائی دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام
فلم میں حسن منہاج بھی دکھائی دیں گے—فوٹو: انسٹاگرام

پاکستان چھوڑ کر کینیڈا میں رہائش اختیار کرنے والی گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع سے متعلق تازہ خبر یہ ہے کہ وہ جلد ہی پہلی امریکی فلم میں بھارتی اور پاکستانی نژاد اداکاروں کے ساتھ ایکشن میں دکھائی دیں گی۔

میشا شفیع ماضی میں چند پاکستانی فلموں سمیت بولی وڈ منصوبوں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں جب کہ وہ چھوٹی اسکرین پر بھی گلوکاری کے علاوہ بھی جلوے بکھیر چکی ہیں۔

وہ گزشتہ چند سال سے کینیڈا میں مقیم ہیں اور اب ان کے حوالے سے تازہ خبر آئی ہے کہ انہیں پاکستانی خاندان پر بنائی جانے والی امریکی فلم ’مستاش‘ (Mustache) یعنی ’مونچھیں‘ میں کام کرتی دکھائی دیں گی۔

شوبز ویب سائٹ ’ڈیڈ لائن‘ نے بتایا کہ میشا شفیع جلد ہی پاکستانی لڑکے اور اس کے خاندان پر بنائی جانے والی فلم میں مرکزی کردار میں دکھائی دیں گی۔

رپورٹ کے مطابق ’مستاش‘ (Mustache) کی ہدایات پاکستانی نژاد ہدایت کار عمران جے خان دیں گے اور انہوں نے ہی اس فلم کی کہانی بھی لکھی ہے۔

فلم میں رضوان مانجی اور ان کی بیٹی ایان مانجی سمیت اتھروا ورما، الیشیا سلوراسٹون، بھارتی نژاد امریکی اداکار حسن منہاج اور گلوکارہ میشا شفیع مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

فلم میں میشا شفیع مرکزی کردار یعنی ایک 13 سالہ پاکستانی لڑکے کی والدہ کا کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی جب کہ رضوان مانجی لڑکے کے والد کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم میں اتھروا ورما مرکزی کردار یعنی 13 سالہ پاکستانی لڑکے الیاس کا کردار ادا کرتے دکھائی دیں گے جب کہ ایان مانجی ان کی کلاس فیلو لڑکی کے روپ میں دکھائی دیں گی۔

فوری طور پر فلم میں حسن منہاج اور الیشیا سلوراسٹون کے کرداروں سے متعلق معلومات سامنے نہیں آ سکی، تاہم بتایا جا رہا ہے کہ ان کے کردار سب سے اہم ہیں۔

فلم کی کہانی 13 سالہ پاکستانی لڑکے اور ان کے پاکستانی والدین کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں 1990 کے زمانے کی امریکی زندگی دکھائی جائے گی اور اس وقت کے مسلمانوں کے حالات بھی دکھائی جائیں گی۔

ابھی یہ واضح نہیں ہے کہ فلم کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم ممکنہ طور پر اسے آئندہ سال کے آخر تک کسی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کیا جائے گا لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024