• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

بلوچستان: پشین میں پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار جاں بحق

شائع October 25, 2022
حملے میں پولیو ٹیم کے ورکرز کو کوئی نقصان نہیں ہوا — فائل فوٹو: اے ایف پی
حملے میں پولیو ٹیم کے ورکرز کو کوئی نقصان نہیں ہوا — فائل فوٹو: اے ایف پی

صوبہ بلوچستان کے ضلع پشین میں نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے پولیو ٹیم پر حملے کے نتیجے میں ٹیم کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار ہلاک ہوگیا۔

پشین کے ڈپٹی کمشنر محمد یاسر نے ڈان نیوز ڈاٹ ٹی وی کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان نے پشین کے علاقے ٹراٹ میں پولیو ٹیم پر حملہ کیا جس کے باعث پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: پولیو ٹیم پر فائرنگ، سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار جاں بحق

محمد یاسر کا کہنا تھا کہ ’حملے میں پولیو ٹیم کے ورکرز کو کوئی نقصان نہیں ہوا‘۔

جاں بحق پولیس اہلکار کی شناخت محمد ہاشم کے نام سے ہوئی ہے جن کی لاش کو طبی قانونی کارروائی کے لیے کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق حملہ آور کو گرفتار کرنے کے لیے پولیس نے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

خیال رہے کہ ملک میں پولیو ٹیم پر حملہ نئی بات نہیں ہے، رواں سال اگست میں خیبرپختوںخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم حملہ آوروں نے پولیو ٹیم کی حفاظت پر تعینات 2 پولیس اہلکاروں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

مزید پڑھیں: کرک میں انسداد پولیو ٹیم پر حملہ، پولیس اہلکار شہید

حالیہ واقعہ اس وقت پیش آیا ہے جب بلوچستان کے 19 اضلاع کی 426 یونین کونسلز میں 5 روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے۔

واضح رہے کہ پوری دنیا میں صرف تین ممالک پاکستان، افغانستان اور موزمبیق میں پولیو وائرس کے کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں، رواں سال ان ممالک میں بالترتیب 19، 2 اور 7 کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024