• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: سیلاب متاثرہ بچی کا اغوا کے بعد گینگ ریپ

شائع October 24, 2022
کراچی میں 10سالہ بچی کیساتھ گینگ ریپ —فائل فوٹو:
کراچی میں 10سالہ بچی کیساتھ گینگ ریپ —فائل فوٹو:

کراچی کے علاقے کلفٹن میں عبداللہ شاہ غازی کی مزار کے قریب سڑک پر رہنے والی سیلاب متاثرہ خاندان کی بچی کو اغوا کرکے گینگ ریپ کا نشانہ بنایا گیا جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کا نوٹس لے لیا۔

پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے ڈان ڈاٹ کام کو بتایا کہ 10 سالہ بچی کو اپنی ماں شام کو 6 بج کر 30 منٹ پر نازک حالت میں جناح ہسپتال لے کر آئیں جو اتوار کی دوپہر ’لاپتہ‘ ہوگئی تھیں۔

مزید پڑھیں: کراچی: نوعمر لڑکی کا مبینہ ریپ، پولیس نے اسکول ٹیچر کو گرفتار کر لیا

انہوں نے کہا کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ میں خاتون میڈیکو لیگ افسرنے متاثرہ بچی کا معائنہ کیا جس میں بچی کے ساتھ ریپ اور جسمانی زخموں کی نشان دہی ہوئی ہے۔

ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ بچی کے نمونے اور کپڑے سیمین سیرولوجی اور ڈی این اے کے لیے سیل کردیا گیا ہے۔

ڈاکٹر نے مزید کہا کہ متاثرہ بچی کا تعلق سندھ کے ضلع شکارپور سے ہے، جو سیلاب متاثرہ بتائی جاتی ہیں۔

ایس ایس پی ضلع جنوبی کراچی سید اسد رضا نے بتایا کہ بوٹ بیسن پولیس نے متاثرہ بچی کی والدہ کی شکایت پر ضابطہ فوجداری کے سیکشن 364اے ( 14 برس کی عمر میں کسی کو اغوا کرنا)، 376 (ریپ کی سزا)، 34 (مشترکہ ارادہ) کے تحت مشتبہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

تھانہ بوٹ بیسن پر درج مقدمے میں متاثرہ بچی کی والدہ نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ ان کا تعلق ضلع شکارپور سے ہے اور وہ بیوہ ہیں، روزگار کی خاطر حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد اپنے 6 بچوں کے ساتھ کراچی منتقل ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 6 سالہ بچی کا ریپ کرنے والا 70 سالہ ملزم گرفتار

انہوں نے کہا کہ وہ شاہ رسول کالونی میں رہائش پذیر ہیں اور عبداللہ شاہ غازی کی مزار پر تقسیم ہونے والے لنگر سے وہ اپنے بچوں کا پیٹ بھرتی ہیں۔

بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ گزشتہ روز ان کی بچی کلفٹن میں ڈولمین شاپنگ مال کے باہر تھیں اور جب وہ دو بجے کے قریب واپس آئیں تو ان کے کپڑوں پر خون کے نشان تھے۔

ایف آئی آر کے مطابق والدہ کے پوچھنے پر بچی نے بتایا کہ کار میں سوار دو نامعلوم افراد نے انہیں اغوا کیا اور نامعلوم مقام پر لے کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا۔

'وزیر اعلیٰ سندھ نے نوٹس لے لیا'

بعدازاں، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بچی کے ساتھ گینگ ریپ کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی اور پولیس کو فوری طور پر ملزمان کی گرفتاری کی ہدایت کردی۔

مزید پڑھیں: کراچی: 4 سالہ بچہ مبینہ جنسی زیادتی، تشدد سے جاں بحق

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ ’میڈیا پر بچی کے ساتھ گینگ ریپ کی خبر پر شدید افسوس ہوا ہے، ایسے واقعات قابل قبول نہیں ہیں'۔

انہوں نے سماجی بہبود کی وزیر شہلا رضا کو متاثرہ بچی اور ان کے بھائی کو فوری طور پر تحفظ فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: 6 سالہ مروہ کے ریپ و قتل میں ملوث ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو نے وزیر اعلیٰ کو فون پر بتایا کہ ضلع جنوبی کی پولیس نے واقعے کی تحقیقات کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دی ہے۔

جاوید عالم اوڈھو نے کہا کہ متاثرہ بچی کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جا رہا ہے جس سے پولیس کو ملزمان کی گرفتاری میں مدد ملے گی۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024