• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ 100 کروڑ کمانے والی پہلی پاکستانی فلم

شائع October 24, 2022
فلم کو 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ
فلم کو 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا—اسکرین شاٹ

ہدایت کار بلال لاشاری اور پروڈیوسر عمارہ حکمت کی میگا بجٹ اور میگا کاسٹ فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے کمائی کے نئے ریکارڈ بناتے ہوئے ایک ارب روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم کا اعزاز اپنے نام کرلیا۔

پاکستانی سینما کی تاریخ میں آج تک کسی بھی فلم نے 100 کروڑ روپے نہیں کمائے لیکن ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے محض 10 دن میں یہ اعزاز اپنے نام کرلیا۔

فواد خان، حمزہ علی عباسی، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک کی مرکزی کاسٹ پر مبنی ایکشن پنجابی فلم کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں 13 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا اور فلم نے 23 اکتوبر تک دنیا بھر سے مجموعی طور پر 100 کروڑ روپے سے زائد کمائی کرلی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’مولا جٹ‘ 400 سے زائد عالمی سینما اسکرینز پر ریلیز ہونے والی پہلی پاکستانی فلم

فلم کے آفیشل انسٹاگرام پیج پر بتایا گیا کہ فلم نے 23 اکتوبر تک دنیا بھر سے ریکارڈ کمائی کرتے ہوئے ایک نیا اعزاز اپنے نام کیا، یوں ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نہ صرف 10 دن میں ریکارڈ کمائی کرنے بلکہ تاریخ میں پہلی بار 100 کروڑ روپے کمانے والی پہلی پاکستانی فلم بھی بن گئی۔

اس سے قبل 22 اکتوبر تک فلم نے دنیا بھر سے 80 کروڑ روپے کمائے تھے۔

یوں اب فلم نے اپنے بجٹ سے کم از کم 40 کروڑ روپے زیادہ کمائی کرلی، کیوں کہ اطلاعات ہیں کہ فلم کو 60 کروڑ روپے کے بجٹ سے تیار کیا گیا تھا، تاہم فلم کے بجٹ کے حوالے سے ٹیم نے کوئی واضح اعداد و شمار نہیں بتائے۔

علاوہ ازیں فلم کی ٹیم نے بتایا کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی محض دو دن کی کمائی پاکستان کی 7 فلموں کی مجموعی کمائی سے بھی زیادہ ہے۔

فلم کی ٹیم کے مطابق ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ نے نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا سے محض دو دن میں اتنے پیسے کمائے، جتنے مجموعی طور پر پنجاب نہیں جاؤں گی ٹو نے کمائے تھے۔

علاوہ ازیں بتایا گیا کہ ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کی دو دن کمائی شان کی فلم ’وار، لنندن نہیں جاؤں گا، پنجاب نہیں جاؤں گی، بن روئے، طیفا ان ٹربل اور پرواز ہے جنون‘ کی مجموعی کمائی سے بھی زیادہ ہے۔

فلم کی جانب سے 80 کروڑ روپے کمائی کرنے کے بعد اسے پاکستان سمیت دنیا کی مزید سینما اسکرینز پر بھی ریلیز کیا گیا تھا اور اب ممکنہ طور پر پاکستان میں اس کا ٹکٹ بھی سستا کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ’مولا جٹ‘ کے ٹکٹس مہنگے فروخت کرنے کے لیے دباؤ ڈالا گیا، سینما مالکان

ابتدائی طور پر ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کا پاکستان مین ٹکٹ ایک ہزار روپے سے زائد کا تھا، تاہم ایک ہفتے بعد اس کا ٹکٹ ایک ہزار سے کم کردیا گیا تھا لیکن اب ممکنہ طور پر اس کا ٹکٹ 800 روپے تک کردیا جائے گا۔

دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ اسے پاکستان کے مقابلے بیرون ممالک میں زیادہ اسکرینز پر دکھایا جا رہا ہے، کیوں کہ پاکستان میں سینما ہی کم ہیں۔ یہ فلم 1979 میں ریلیز ہونے والی ’مولا جٹ‘ کا نیا ورژن ہے، جس میں حمزہ علی عباسی، فواد خان، ماہرہ خان اور حمیمہ ملک سمیت دیگر افراد نے کام کیا، اس کی ہدایات بلال لاشاری نے دیں جب کہ اسے عمارہ حکمت نے پروڈیوس کیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025