• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

سائبیریا میں روسی لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ ہلاک

شائع October 23, 2022
—فوٹو: رائٹرز
—فوٹو: رائٹرز

روسی فوج کا لڑاکا طیارہ سائبیریا کے شہر ارکتسک میں رہائشی عمارت پر گر کر تباہ ہونے سے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کے مطابق چھ دنوں کے اندر یہ دوسرا مہلک حادثہ تھا، چند دن قبل بھی جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوا تھا۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹیلی گرام پر پوسٹ کرتے ہوئے ارکتسک کے گورنر اگور کوبزیف نے کہا کہ طیارہ دو منزلہ عمارت پر گرا۔

مزید پڑھیں: روس میں طیارہ گر کر تباہ، 16 افراد ہلاک

گورنر نے ویڈیو بھی جاری کی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ فائر فائٹرز ملبے پر چڑھ رہے تھے اور پانی کے طیاروں کو ہدایات دے رہے تھے جہاں ابھی بھی آتش جاری تھی۔

گورنر نے کہا کہ زمین پر کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

حکام کا کہنا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والا طیارہ سخوئی ایس یو 30 جنگی طیارہ تھا جو آزمائشی پرواز پر تھا۔

گزشتہ ہفتے ایسا ہی ایک جنگی طیارہ ایس یو 34 یوکرین کے قریب ایک شہر میں ایک اپارٹمنٹ پر گر کر تباہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: روس میں فوجی طیارہ رہائشی علاقے میں گر کر تباہ، 13 افراد ہلاک

حکام نے کہا کہ اس تباہی کی ابتدائی تحقیقات سے طیارے کی تکنیکی خرابی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

اتوار کو ہونے والے واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ہیں، جن میں دیکھاجا سکتا ہے کہ طیارہ گرنے سے پہلے آگ کے گولے کی طرح قلابازیاں کھاتا رہا جس سے آسمان میں سیاہ دھواں چھا گیا۔

مزید پڑھیں: روس: مسافر طیارہ گر کر تباہ، 71 افراد سوار تھے

گورنر اگور کوبزیف نے کہا کہ طیارہ گرنے کی وجہ سے قریبی 150 گھروں کی بجلی منقطع ہوگئی ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

روس کی سرکاری تحقیقاتی کمیٹی نے کہا کہ فضائی حفاظتی قوانین کی خلاف ورزیوں کی مجرمانہ تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024