• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

چینی سرحد کے قریب ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 5 بھارتی فوجی ہلاک

شائع October 22, 2022
بھارتی وزیر دفاع نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ پانچویں لاش کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے— فائل فوٹو: رائٹرز
بھارتی وزیر دفاع نے بتایا کہ جائے وقوعہ سے 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ پانچویں لاش کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے— فائل فوٹو: رائٹرز

بھارت کی چین سے منسلک متنازع سرحد کے قریب بھارتی ہیلی کاپٹر گرنے سے 5 فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رواں مہینے میں ہیلی کاپٹر تباہ ہونے کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی فوج کا ’چیتا ہیلی کاپٹر‘ گر کر تباہ، ایک پائلٹ ہلاک

ایڈوانس لائٹ ہیلی کاپٹر بھارت کے جنوبی علاقہ ٹیوٹنگ میں گر کر تباہ ہوا تھا، ٹیوٹنگ، بھارتی لائن آف ایکچوئل کنٹرول کے قریب ایک شہر ہے جو بھارت کی شمال مشرقی ریاست اروناچل پردیش کو چینی علاقوں سے الگ کرتا ہے۔

بھارتی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ایئر ٹریفک کنٹرولر کو ہیلی کاپٹر تباہ ہونے سے پہلے فون آیا جس میں ہیلی کاپٹر کے تکنیکی اور مشینی مسئلے کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ جائے وقوع سے 4 لاشیں نکالی جاچکی ہیں جبکہ پانچویں لاش نکالنے کے لیے ریسکیوآپریشن جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارتی فوج کی جانب سے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی ہے۔

اس سے قبل بھارتی فوج کا ’چیتا ہیلی کاپٹر‘ توانگ کے قریب گر کر تباہ ہوگیا تھا جس کے نتیجے میں ایک پائلٹ ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔

مزید پڑھیں: بھارتی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل بپن راوت ہیلی کاپٹر حادثے میں ہلاک

چین اور بھارت کے درمیان اروناچل پردیش پر قبضے کے لیے 1962 میں جنگ ہوئی، چین ہمیشہ سے یہ دعویٰ کرتا رہا ہے کہ اروناچل پردیش چین کے علاقے تبت کا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ سنہ 2020 میں متنازع ہمالیہ سرحد پر ہونے والی جھڑپ کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں اضافہ ہوا تھا جہاں اس واقعے میں 20 بھارتی فوجی اور کم از کم 4 چینی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024