• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو شکست، نیوزی لینڈ کی فتح

شائع October 22, 2022
ڈیون کونوے نے 2 چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
ڈیون کونوے نے 2 چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی— فوٹو بشکریہ آئی سی سی
سُپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے—فوٹو بشکریہ کرک انفو
سُپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہورہا ہے—فوٹو بشکریہ کرک انفو

ٹی20 ورلڈ کپ کے سپر 12 راؤنڈ کے پہلے میچ میں نیوزلینڈ نے ڈیون کونوے اور باؤلرز کی عمدہ کارکردگی بدولت میزبان اور دفاعی چیمپیئن آسٹریلیا کو 89 رنز سے شکست دے دی۔

سڈنی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے سُپر 12 مرحلے کے پہلے میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

نیوزی لینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو فن ایلن اور ڈیون کونوے نے پہلے ہی اوور سے جارحانہ انداز اپنایا بالخصوص ایلن نے تمام آسٹریلین فاسٹ باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیا۔

کیویز کی جارحانہ بیٹنگ کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ انہوں نے پاور پلے میں 65 رنز بنائے۔

فن ایلن نے 16 گیندوں تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے لیکن 56 کے مجموعے پر جوز ہیزل وُڈ نے ان کی وکٹیں بکھیر دیں۔

فن ایلن نے 16 گیندوں تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی
فن ایلن نے 16 گیندوں تین چھکوں اور پانچ چوکوں کی مدد سے 42 رنز بنائے— فوٹو: اے ایف پی

اس کے بعد کونوے کا ساتھ دینے کپتان ولیمسن آئے اور رن ریٹ گرنے کے باوجود نیوزی لینڈ نے 11ویں اوور میں سنچری مکمل کر لی۔

ولیمسن نے 23 گیندوں پر 23 رنز بنائے لیکن اس دوران کونوے کے ہمراہ 69رنز کی شراکت قائم کی۔

دوسرے اینڈ پر موجود کونوے نے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی اور گلین فلپس کے ساتھ مل کر اسکور کو 152 تک پہنچا دیا، فلپس 12 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

کونوے نے شاندار کھیل جاری رکھتے ہوئے جمی نیشام کے ساتھ ٹیم کی بڑے اسکور تک رسائی کا بیڑا اٹھایا۔

دونوں کھلاڑیوں نے آخری چار اوورز میں 48 رنز بناءے جس کی بدولت نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ اوورز میں 200 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

کونوے نے 2 چھکوں اور سات چوکوں کی مدد سے 92 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی جبکہ جیمز نیشام نے 13 گیندوں پر 26 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی ٹیم ابتدا سے ہی مشکلات سے دوچار رہی اور دوسرے ہی اوور میں ٹم ساؤدھی کی گیند پر ڈیوڈ وارنر وکٹ گنوا بیٹھے۔

ایرون فنچ نے مچل مارش کے ساتھ مل کر اسکور کو 30 تک پہنچایا ہی تھا کہ 13 رنز بنانے کے بعد وہ بھی مچل سینٹنر کی گیند پر اپنے کیوی ہم منصب کے ہاتھوں کیچ ہوئے جبکہ مچل مارش بھی صرف 16 رنز بنا سکے۔

ابھی نصف سنچری مکمل ہوئی ہی تھی کہ گلین فلپس نے شاندار کیچ لے کر اسٹوئنس کی پویلین واپسی کا انتظام کردیا جبکہ اش سودھی ایک چھکا مارنے کے بعد دوبارہ اسی کوشش میں کیچ دے بیٹھے۔

گلین میکسویل نے 28 اور پیٹ کمنز نے 21 رنز بنا کر کچھ مزاحمت کی لیکن نیوزی لینڈ کے باؤلرز کی عمدہ باؤلنگ کے سامنے پوری ٹیم بے بس نظر آئی اور پوری ٹیم 18ویں اوور کی پہلی گیند پر 111 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے مچل سینٹنر اور ٹم ساؤدھی نے تین، تین جبکہ ٹرینٹ بولٹ نے دو وکٹیں لیں۔

ڈیون کونوے کو 92 رنز کی عمدہ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

میچ میں 89 رنز سے کامیابی کی بدولت نیوزی لینڈ نے فاتحانہ انداز میں ایونٹ کا آغاز کرنے کے ساتھ ساتھ دو قیمتی پوائنٹس بھی اپنے نام کر لیے۔

میچ کے لیے آسٹریلین ٹیم میں کپتان ایرون فنچ، ڈیوڈ وارنر، مچل مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹونس، ٹم ڈیوڈ، میتھیو ویڈ، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، ایڈم زمپا، جوش ہیزل ووڈ شامل تھے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم میں کپتان کین ولیمسن، فن ایلن، ڈیون کونوے، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جمی نیشم، مچل سینٹنر، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ٹرینٹ بولٹ شامل تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز کوالیفائنگ راؤنڈ مکمل ہونے کے بعد ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کی تمام ٹیموں کا فیصلہ ہوچکا ہے۔

ٹی20 ورلڈ کپ کے گروپ 1 میں افغانستان، آسٹریلیا، انگلینڈ، نیوزی لینڈ کے ساتھ ساتھ سری لنکا اور آئرلینڈ کی ٹیمیں شامل ہیں جس کے ساتھ ہی یہ ’گروپ آف ڈیتھ‘ کی شکل اختیار کر گیا ہے جس میں تمام ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔

گروپ 2 میں پاکستان کے ہمراہ بھارت، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، زمبابوے اور نیدرلینڈز کی ٹیمیں موجود ہیں۔

پاکستان ایونٹ میں اپنا پہلا میچ کل روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024