• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

نیند کی کمی بیک وقت دو بیماریوں کا شکار بنا سکتی ہے، تحقیق

شائع October 21, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

ایک تازہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ نیند کی کمی کے شکار درمیانی عمر کے افراد جب کہ زیادہ نیند کرنے والے زائد العمر افراد بیک وقت دو خطرناک بیماریوں کا شکار بن سکتے ہیں۔

ماضی میں ہونے والی تحقیقات سے بھی یہ ثابت ہوچکا ہے کہ مکمل اور پرسکون نیند ہی انسانی صحت کی ضامن ہے، تاہم نیند کے دورانیے پر ماہرین میں اختلاف نظر آتا ہے۔

متعدد تحقیقات سے ثابت ہو چکا ہے کہ یومیہ 5 سے 7 گھنٹے کی نیند صحت مند زندگی کا راز ہوتی ہے، تاہم نیند کا دورانیہ عمر کے حساب سے کم یا زیادہ بھی ہوسکتا ہے۔

اسی طرح حال ہی میں سامنے آنے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ 50 سال کی عمر تک کے افراد اگر یومیہ 5 گھنٹے تک بھی نیند کرتے ہیں تو ان میں بیماریوں کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

طبی جریدے ’پلوس‘ میں شائع ایک تحقیق کے مطابق نیند کے دورانیے کا انسانی صحت سے گہرا تعلق ہے اور نیند کا دورانیہ عمر کے حساب سے کم یا زیادہ ہوسکتا ہے۔

ماہرین نے 1985 میں شروع ہونے والی ایک تحقیق کے ڈیٹا کا جائزہ لیا، جس میں 8 ہزار کے قریب رضاکاروں کو شامل کیا گیا تھا اور ان کی عمریں 50 سے 70 سال تک تھیں۔

ان تمام رضاکاروں کا یومیہ نیند کا دورانیہ تقریبا پانچ گھنٹے تک تھا اور ان کی صحت کا موازنہ ان افراد سے کیا گیا جن کی نیند کا دورانیہ 7 گھنٹے تک تھا۔

ماہرین کے مطابق تحقیق کے دوران ریسرچرز نے رضاکاروں سے 25 سال تک ان کی نیند کا دورانیہ معلوم کیا تھا اور پھر ان کی صحت کا جائزہ لے کر نتائج نکالے تھے۔

ماہرین نے اب اسی تحقیق میں شامل افراد کی صحت کا موازنہ یومیہ 7 گھنٹے نیند کرنے والے افراد سے کیا تو معلوم ہوا کہ 50 سال کی عمر کے وہ افراد جو یومیہ 5 گھنٹے یا اس سے کم نیند کرتے ہیں ان میں ذیابیطس، ڈپریشن، بلڈ پریشر، امراض جگر اور قلب کے امکانات بڑھ جاتے ہیں۔

ماہرین کے مطابق یوں عمر بڑھ جانے اور نیند کا درانیہ کم ہونے پر بیماریوں کے خطرات مزید بڑھ جاتے ہیں۔

نتائج میں بتایا گیا کہ 50 سال کی عمر تک یومیہ 7 گھنٹے کے بجائے 5 گھنٹے تک نیند کرنے والے افراد میں بیک وقت دو یا اس سے زائد بیماریوں میں مبتلا ہونے کے امکانات 30 فیصد تک بڑھ سکتے ہیں جب کہ 60 سال کے افراد میں یہ امکانات 32 فیصد اور 70 سال کی عمر کے افراد میں 40 فیصد تک بڑھ جاتے ہیں۔

ساتھ ہی ماہرین نے بتایا کہ جہاں نیند کی کمی سے بیک وقت دو بیماریاں بھی لاحق ہونے کے خطرات بڑھ جاتے ہیں، وہیں زائد العمر افراد میں زیادہ نیند کرنے سے بھی بیک وقت دو بیماریاں ہونے کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

ماہرین نے تجویز دی کہ لوگوں کو دن کے اوقات میں بلکل نیند نہیں کرنی چاہیے اور عمر کے حساب سے 50 سال کی عمر کے بعد 5 گھنٹے سے زیادہ اور 7 گھنٹے تک نیند کرنی چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024