• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

کتنا بھی بڑا بدمعاش مرد ہو،عورت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کرسکتا، عدنان صدیقی

شائع October 20, 2022
— فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
— فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ

سینیئر اداکار عدنان صدیقی نے کہا ہے کہ کتنا بھی بڑا بدمعاش مرد کیوں نہ ہو، وہ کبھی بھی عورت کی اجازت کے بغیر کچھ بھی نہیں کر سکتا۔

عدنان صدیقی حال ہی میں احمد علی بٹ کے شو میں شریک ہوئے، جہاں انہوں نے اپنے مقبول ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ میں کام کرنے کے تجربے سمیت ہولی وڈ اور بولی وڈ میں کام کرنے کے حوالے سے بھی بات کی۔

انہوں نے اس بات پر خدا کا شکر کیا کہ انہیں ہولی وڈ کی شہزادی انجلینا جولی اور بولی وڈ کی شہزادی آنجھانی سری دیوی کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا۔

عدنان صدیقی نے ہولی وڈ فلم میں انجلینا جولی کے ساتھ ساتھ بولی وڈ اداکار مرحوم عرفان خان کے ساتھ بھی کام کرنے پر شکر ادا کیا جب کہ سری دیوی کے ساتھ ’موم‘ فلم میں نواز الدین صدیقی کے ساتھ کام کرنے پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔

میرے پاس ہو تم میں عدنان صدیقی کو شادہ شدہ خاتون سے محبت کرتے دکھایا گیا تھا—اسکرین شاٹ
میرے پاس ہو تم میں عدنان صدیقی کو شادہ شدہ خاتون سے محبت کرتے دکھایا گیا تھا—اسکرین شاٹ

انہوں نے عرفان خان اور نوازالدین صدیقی کو دنیا کے بہترین اداکاروں میں شمار کیا۔

ایک سوال کے جواب میں عدنان صدیقی نے انکشاف کیا کہ انہیں اچانک ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے میں کام کی پیش کش ہوئی اور انہیں بتایا گیا کہ ڈرامے کا اسکرپٹ 6 سال قبل لکھا گیا تھا اور انہیں اسکرپٹ لکھے جانے کے وقت ہی کردار کے لیے فائنل کیا گیا تھا۔

انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے کی حامی بھرتے وقت تک اسکرپٹ نہیں پڑھا تھا لیکن جب ہمایوں سعید نے ’دو ٹکے کی عورت‘ کے ڈائلاگ کا منظر شوٹ کروایا تب انہوں نے پورا اسکرپٹ پڑھا۔

اداکار کے مطابق جب انہوں نے اسکرپٹ پڑھا تو انہیں ہر ڈائلاگ کے دوسرے ڈائلاگ کے ساتھ تانے بانے ملتے نظر آئے۔

میرے پاس تم ہو کی کہانی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا—اسکرین شاٹ
میرے پاس تم ہو کی کہانی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا—اسکرین شاٹ

عدنان صدیقی نے ’میرے پاس تم ہو‘ میں اپنے کردار کی کہانی پر بات کرتے ہوئے دلیل دی کہ دنیا میں دونوں صنفوں یعنی مرد و خواتین میں برے لوگ پائے جاتے ہیں۔

اور یہ کہ دنیا کا کوئی بھی کتنا ہی بدمعاش مرد کیوں نہ ہو، وہ عورت کی اجازت کے بغیر کچھ نہیں کر سکتا۔

انہوں نے وضاحت کی کہ خاتون کی جانب سے تھوڑی سی اجازت ملتی ہے تو مرد کچھ زیادہ کرلیتا ہے۔

عدنان صدیقی نے ڈراما ساز خلیل الرحمٰن قمر کی اس سوچ سے بھی اختلاف کیا کہ جب عورت گناہ کرتی ہے تو نسل خراب ہوتی ہے جب مرد گناہ کرتا ہے تو معاشرہ خراب ہوتا ہے۔

عدنان صدیقی کے مطابق مرد و خاتون پر ہر گناہ کی یکساں ذمہ داری عائد ہوتی ہے—اسکرین شاٹ
عدنان صدیقی کے مطابق مرد و خاتون پر ہر گناہ کی یکساں ذمہ داری عائد ہوتی ہے—اسکرین شاٹ

انہوں نے کہا کہ ان کی نظر میں دونوں کا گناہ ایک جیسا ہی نقصان کار ہوتا ہے اور دونوں پر ایک جتنی ہی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

خیال رہے کہ میرے پاس تم ہو کو 2019 میں اے آر وائی پر نشر کیا گیا تھا اور اس کی آخری قسط سینماؤں میں دکھائی گئی تھی۔

اس ڈرامے میں ہمایوں سعید، عائزہ خان اور عدنان صدیقی نے مرکزی کردار نبھائے جبکہ حرا مانی، سویرا ندیم، انوشے عباسی، مہر بانو، سید محمد احمد اور رحمت اجمل نے اہم کردار نبھائے۔

’میرے پاس تم ہو‘ کی کہانی شادی شدہ جوڑوں کے گرد گھومتی ہے، ڈرامے میں ایک شادی شدہ خاتون کو دوسرے شادی شدہ مرد کے ساتھ تعلقات استوار کرتے ہوئے اور اپنے شوہر سے طلاق حاصل کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024