• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

یہ سمجھنا غلط ہے کہ لڑکیوں کو کرکٹ کا کچھ پتا نہیں ہوتا، ماورا حسین

شائع October 20, 2022
اداکار نے اپنا یوٹیوب چینل لاؤںچ کردیا—اسکرین شاٹ
اداکار نے اپنا یوٹیوب چینل لاؤںچ کردیا—اسکرین شاٹ

اداکارہ ماورا حسین نے واضح کیا ہے کہ مرد حضرات یہ سمجھنا چھوڑ دیں کہ لڑکیوں کو کرکٹ سے متعلق کچھ معلوم نہیں ہوتا، ایسے لوگوں کو یاد رکھنا چاہیے کہ خواتین کو کرکٹ سے متعلق سب کچھ معلوم ہوتا ہے۔

اداکارہ نے اپنا یوٹیوب چینل لاؤنچ کرتے ہوئے اس پر پہلی ویڈیو اپ لوڈ کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی، جس میں اداکارہ نے خود سے متعلق کئی باتوں سے پردہ اٹھایا۔

اداکارہ کی جانب سے یوٹیوب چینل لاؤنچ کیے جانے کے فوری بعد ہزاروں افراد نے ان کا چینل سبسکرائب کیا جب کہ ہزاروں افراد نے ان کی پہلی ویڈیو بھی دیکھی۔

انہوں نے پہلی ویڈیو میں بتایا کہ جب وہ 7 سال کی تھیں تو ان پر کتوں نے حملہ کردیا تھا، جس وجہ سے رواں سال تک کتوں سے ڈرتی رہی تھیں مگر اب انہیں کتوں سے کوئی ڈر نہیں لگتا اور حال ہی میں انہوں نے ایک کتے کو پالنا بھی شروع کیا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ انہیں بلیاں بہت پسند ہیں جب کہ ان کی آج تک کی سب سے اچھی کامیابی ان کی جانب سے اپنا گھر خریدنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں متعدد زبانوں پر دسترس حاصل ہے اور وہ سندھی اور پشتو زبان مکمل سمجھ لیتی ہیں مگر سندھی بولنے میں انہیں تھوڑی سی مشکل پیش آتی ہے جب کہ پشتو، پنجابی، اردو اور انگریزی روانی میں بولتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماورا حسین کا سوشل میڈیا پر مذاق

ماورا حسین نے یہ انکشاف بھی کیا کہ ان کے سب سے زیادہ نمبر اردو کے مضمون میں آئے تھے جب کہ ان کی زمانہ طالب علمی کی سب سے خوشی والی بات ان کا ہیڈ گرل بننا تھا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ لوگوں کو کبھی کسی ناکامی یا موقع نہ ملنے پر مایوس نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ بعض اوقات موقع نہ ملنے سے ہی انسان کے لیے دوسرے راستے کھلتے ہیں۔

انہوں نے مثال دی کہ وہ آرمی میڈیکل کالج میں پڑھنا چاہتی تھیں مگر انہیں وہاں داخلہ نہیں ملا، جس وجہ سے انہیں 17 برس کی عمر میں شدید صدمہ پہنچا لیکن اگر ایسا نہ ہوتا تو وہ اداکارہ نہ بن پاتیں۔

انہوں نے بتایا کہ آرمی میڈیکل کالج میں داخلہ نہ ملنے کے بعد ہی وہ اداکارہ بنیں اور انتہائی کم عمری میں انہوں نے کام کا آغاز کیا اور ایک کامیاب زندگی گزارنے لگیں۔

انہوں نے ویڈیو میں بتایا کہ انہیں کرکٹ سے متعلق جنون کی حد تک عشق ہے، انہیں نہ صرف اپنی قومی کرکٹ بلکہ غیر ملکی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے نام بھی آتے ہیں اور وہ مذکورہ کھیل سے متعلق بہت ساری چیزیں جانتی ہیں۔

ساتھ ہی انہوں نے دنیا کو پیغام دیا کہ وہ یہ سمجھنا چھوڑ دیں کہ لڑکیوں کو کرکٹ سے متعلق کچھ معلوم نہی ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے ورلڈ کپ آتا ہے، ویسے ویسے لڑکیوں کو کرکٹ سے متعلق سب معلوم ہوجاتا ہے اور انہیں ویسے بھی کھیل سے متعلق پوری معلومات ہوتی ہے، اس لیے یہ سمجھنا غلط ہے کہ لڑکیوں کو کرکٹ کا کچھ علم نہیں ہوتا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024