• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

کراچی: جماعت اسلامی کے زیراہتمام آئی ٹی کورسز کے ٹیسٹ میں ہزاروں افراد کی شرکت

شائع October 20, 2022
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا جماعت کراچی میں بالخصوص نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہی ہے — فوٹو: آن لائن
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا جماعت کراچی میں بالخصوص نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہی ہے — فوٹو: آن لائن

کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی میں مہارت پر مبنی مختلف کورسز متعارف کرانے کے حوالے سے 'بنو قابل پروگرام' کے لیے جناح گراؤنڈ میں ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق جماعت اسلامی اپنے فلاحی ادارے الخدمت کے زیر اہتمام شہر کے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ افراد کی ٹیم کے اشتراک سے نوجوانوں کے لیے مختلف کورسز متعارف کروا رہی ہے جس میں فری لانسنگ، ویب ڈیولپمنٹ، ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ، گرافک ڈیولپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، ایمازون ورچوئل اسسٹنٹ شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی نے کراچی کو حقوق نہ ملنے پر 'قومی تباہی' کا خدشہ ظاہر کردیا

جماعت اسلامی نے بیان میں کہا کہ ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد امیداوار اگلے 4 سے 6 مہینے کے کورس میں حصہ لیں گے، اس کے علاوہ کورس مکمل ہونے کے بعد الخدمت ان امیدواروں کو ملازمت کی تلاش میں بھی مدد کرے گی۔

عام طور پرانفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک کورس کی فیس 50 ہزار سے 80 ہزار کے درمیان ہوتی ہے جبکہ ملک میں پہلی بار کسی بھی سیاسی جماعت کی جانب سے یہ کورسز بالکل مفت کروائے جارہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے باغ جناح گراؤنڈ میں بنو قابل ٹیسٹ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کی جماعت کراچی میں بالخصوص نوجوانوں کے بہتر مستقبل کے لیے کام کر رہی ہے، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ اگر وہ کراچی کے میئر منتخب ہوگئے تو شہر میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی تعمیر کریں گے۔

مزید پڑھیں: کراچی کو بلدیاتی انتخابات سے دور کرنے کی سازش ہورہی ہے، حافظ نعیم الرحمٰن

حافظ نعیم نے اس بات کی بھی یقین دہانی کروائی کہ کراچی کو خطے اور ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کا شہر بنائیں گے، جبکہ جماعت اسلامی کئی دیگر مہارتوں کے حوالے سے بھی کورسز متعارف کرائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ایپٹی ٹیوڈ ٹیسٹ کراچی کے نوجوانوں کو شعبہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے بنیاد فراہم کرے گا اور اس پروگرام کے تحت کراچی کے نوجوان اپنے خاندان، شہر اور ملک کا اثاثہ بن سکیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024