• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ٹی 20 ورلڈکپ: نیدرلینڈز کو ہرا کر سری لنکا سپر 12 مرحلے میں پہنچ گیا

شائع October 20, 2022
سری لنکا نے پہلے میچ میں اپ سیٹ شکست کے باوجود اگلے مرحلے میں جگہ بنالی — فوٹو: اے ایف پی
سری لنکا نے پہلے میچ میں اپ سیٹ شکست کے باوجود اگلے مرحلے میں جگہ بنالی — فوٹو: اے ایف پی

آسٹریلیا میں جاری آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں سری لنکا، نیدرلینڈز کو 16 رنز سے شکست دے کر ٹورنامنٹ کے اگلے مرحلے میں پہنچ گیا۔

سری لنکا نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 162 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس نے 44 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 79 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ چریت آسالنکا 31 اور بھانوکا راجاپکسے 19 رنز بناکر نمایاں رہے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے متحدہ عرب امارات کو 79 رنز سے شکست دے دی

اس طرح نیدرلینڈز کو جیت کے لیے 163 رنز کا ہدف دیا جس کے تعاقب میں نیدرلینڈز کی ٹیم مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بناسکی، اس طرح سری لنکا نے یہ میچ 16 رنز سے جیت کر اگلے مرحلے میں اپنی جگہ پکی کرلی۔

نیدرلینڈز کی جانب سے اوپنر میکس او ڈوڈ 71 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے، اس کے علاوہ کپتان اسکاٹ ایڈورڈ 21 اور ٹوم کوپر 16 رنز بناکر نمایاں رہے جب کہ دیگر بلے باز قابل ذکر کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے۔

79 رنز کی شاندار اننگز کھیلنے پر کوشل مینڈس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

سری لنکا نے4 پوائنٹس اور بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر سپر 12 کے لیے کوالیفائی کیا۔

پہلے مرحلے کے گروپ ’اے‘ میں نیدرلینڈز کے بھی 4 پوائنٹس ہیں جبکہ نمیبیا کے 2 میچز میں 2 پوائنٹس ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے میں کوالیفائنگ میچز کھیلے جارہے ہیں، مین راؤنڈ کے لیے مجموعی طور پر 12 ٹیموں کو 2 گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈکپ: افتتاحی میچ میں نمیبیا نے سری لنکا کو ’اپ سیٹ‘ شکست دے دی

پہلے مرحلے کے اختتام پر 4 ٹیمیں مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی، مین راؤنڈ کا آغاز 22 اکتوبر سے ہوگا۔

ایونٹ میں میزبان آسٹریلوی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرے گی، پاکستان ٹی 20 ورلڈ کپ میں اپنی مہم 23 اکتوبر کو میلبرن میں روایتی حریف بھارت کے خلاف شروع کرے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024