• KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm
  • KHI: Maghrib 5:44pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:03pm Isha 6:27pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:30pm

سرگودھا: دوران حراست ملزم کی ہلاکت، ایس ایچ او سمیت 3 اہلکاروں کےخلاف مقدمہ

شائع October 18, 2022
متوفی چند روز قبل چوری شدہ موٹر سائیکل  کے انجنوں کی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا —فائل فوٹو: رائٹرز
متوفی چند روز قبل چوری شدہ موٹر سائیکل کے انجنوں کی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا —فائل فوٹو: رائٹرز

موٹر سائیکل مکینک کی مبینہ طور پر بھلوال پولیس کی حراست میں تشدد سے موت کے بعد ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تحصیل بھلوال کے گاؤں چک 2 سے تعلق رکھنے والے موٹر سائیکل مکینک اظہر اقبال کو چند روز قبل چوری شدہ موٹر سائیکل انجنوں کی فروخت میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔

متوفی کے اہل خانہ اور رشتہ داروں نے بھلوال میں مظاہرہ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ پولیس حراست میں اس پر شدید تشدد کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پولیس تشدد سے ہلاکت کا تیسرا واقعہ، مقدمے میں 6 اہلکار نامزد

ریجنل پولیس افسر (آر پی او) محمد اکرم اظہر نے پولیس حراست میں تشدد سے ہلاکت کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) طارق عزیز سے رپورٹ طلب کی اور متعلقہ پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم بھی دیا۔

بعد ازاں مقتول کے عزیز کی شکایت پر بھلوال صدر پولیس کے ایس ایچ او اور 2 کانسٹیبلز کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ادھر ڈی پی او نے ایس ایچ او کو معطل بھی کردیا اور سوگوار خاندان سے ملاقات کر کے انہیں انصاف کی یقین دہانی کرائی۔

ملت ایکسپریس بحال کرنے کا فیصلہ

دوسری جانب لالہ موسیٰ سے کراچی کے درمیان سرگودھا اور فیصل آباد کے راستے چلنے والی ملت ایکسپریس 20 اکتوبر سے بحال کی جائے گی۔

سیلاب کے باعث ملک بھر میں ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہوگئی تھی جسے اب بحال کرنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد: پولیس حراست میں ملزم کی پراسرار ہلاکت، تھانہ ایس ایچ او معطل

وزارت ریلوے نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ہزارہ ایکسپریس کی 4 بوگیاں ملتان سے سرگودھا منتقل کردی ہیں تاکہ مسافر سرگودھا سے ملتان تک سفر کر سکیں اور اس سے پاکستان ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔

اس سے قبل ہزارہ ایکسپریس میں 4 اضافی بوگیاں منسلک کی گئی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 16 نومبر 2024
کارٹون : 15 نومبر 2024