• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی میں دودھ کی ڈبل سنچری مکمل، فی لیٹر قیمت میں 20 روپے اضافہ

شائع October 18, 2022
کراچی میں ایک دودھ کی دکان پر دہی اور دودھ کے نئے نرخ چسپاں کیے ہوئے ہیں— فوٹو: شکیل عادل/ وائٹ اسٹار
کراچی میں ایک دودھ کی دکان پر دہی اور دودھ کے نئے نرخ چسپاں کیے ہوئے ہیں— فوٹو: شکیل عادل/ وائٹ اسٹار

پہلے سے شدید مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کو قیمتوں میں اضافے کا ایک نیا جھٹکا اس وقت لگا جب شہر قائد میں دودھ فروشوں نے یکطرفہ طور پر تازہ دودھ کی قیمت میں 20 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا جس کے بعد کراچی میں میں دودھ کی فی لیٹر قیمت 200 روپے ہو گئی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق تازہ دودھ کی قیمت میں مسلسل دوسری بار 20 روپے فی لیٹر کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: آٹے اور تازہ دودھ کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

اس سے قبل 8 ستمبر کو کراچی ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن نے قیمت میں اتنا ہی اضافہ کیا تھا۔

کراچی دودھ ریٹیلرز ایسوسی ایشن کے میڈیا کوآرڈینیٹر وحید گدی نے ڈان کو بتایا کہ ڈیری فارمز اور ہول سیل قیمتوں میں اضافے کے ساتھ ساتھ دودھ کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہونے والی گاڑیوں کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے خوردہ فروش دودھ کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہیں۔

کمشنر کراچی نے دسمبر 2021 میں تازہ دودھ کا ریٹیل ریٹ 120 روپے فی لیٹر مقرر کیا تھا لیکن اس کے بعد سے شہری انتظامیہ اجناس کی سرکاری طور پر مطلع شدہ قیمت کو نافذ کرنے میں ناکام رہی۔

پچھلے ہفتے تک زیادہ تر دکاندار دودھ 180 روپے فی لیٹر فروخت کر رہے تھے تاہم پیر سے ان کی اکثریت نے شہر کے مختلف علاقوں میں ایک لیٹر دودھ کے لیے 200 روپے وصول کرنا شروع کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول مہنگا ہونے کے بعد آٹے، دودھ اور ڈبل روٹی کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ڈیری اینڈ کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے صدر شاکر عمر گجر نے کہا کہ بجلی، ادویات، گیس، مویشیوں کے چارے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے اور یہ تمام عوامل تازہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے ہیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

KHAN Oct 18, 2022 07:31pm
کراچی میں گوجروں کی حکومت ہے۔ نامنظور

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024