• KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm
  • KHI: Zuhr 12:40pm Asr 4:25pm
  • LHR: Zuhr 12:10pm Asr 3:40pm
  • ISB: Zuhr 12:15pm Asr 3:40pm

فیفا ورلڈ کپ کے ٹکٹ لینے والے شائقین کیلئے مفت عمرہ ویزا کا اعلان

شائع October 18, 2022
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد 2 ماہ کے لیے سعودی عرب میں قیام کرسکتے ہیں—فوٹو: رائٹرز
سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد 2 ماہ کے لیے سعودی عرب میں قیام کرسکتے ہیں—فوٹو: رائٹرز

فیفا ورلڈ کپ دیکھنے قطر جانے والے مسلمان شائقین کے لیے خوش خبری ہے کہ سعودی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ ٹکٹ کے حامل مسلمان سعودی عرب میں ویزا کے لیے رقم کی ادائیگی کے بغیر عمرہ کر سکیں گے۔

حیا کارڈ رکھنے والے مسلمان افراد مفت میں عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ خبر میں مڈل ایسٹ آئی آن لائن نیوز ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ جن افراد کے پاس حیا کارڈ اور قطر میں فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کی دستاویزات موجود ہیں، اُن افراد کے لیے مکہ مکرمہ میں ایک سال کے لیے عمرہ کا ویزا مفت ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: فیفا ورلڈ کپ کی 'میزبانی' سے متعلق ویب سائٹ سے اسرائیل کا اخراج

سعودی وزارت خارجہ میں ویزا ڈپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد الشمری نے حال ہی میں اعلان کیا کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد 2 ماہ کے لیے سعودی عرب میں قیام کرسکتے ہیں، ان افراد کے لیے ویزا مفت ہوگا تاہم شائقین کے لیے میڈیکل انشورنس حاصل کرنا لازمی ہوگی‘۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر خالد الشمری نے بتایا کہ حیا کارڈ رکھنے والے افراد پر 2 ماہ کے لیے کسی قسم کی پابندی نہیں ہوگی، وہ جب چاہیں سعودی عرب آسکتے ہیں اور جب چاہیں جا سکتے ہیں۔

اس کے علاوہ ایسے افراد جو آئندہ ماہ ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گے، وہ سعودی عرب، کویت، اومان اور متحدہ عرب امارات میں قیام کر سکتے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025