• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

واٹس ایپ ماہرین ایڈٹ بٹن کو بہتر بنانے میں مصروف

شائع October 17, 2022
— شٹر اسٹاک فوٹو
— شٹر اسٹاک فوٹو

رواں برس جون میں خبریں سامنے آئی تھیں کہ دنیا کی سب سے بڑی میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی ایڈٹ بٹن متعارف کرائے گی، تاہم تاحال ایسا نہیں ہوسکا۔

بعد ازاں ستمبر میں یہ خبر سامنے آئی تھی کہ ایپلی کیشن بیک وقت موبائل اور ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے جلد ایڈٹ بٹن کے آزمائشی فیچر کو متعارف کرائے گی۔

لیکن اب خبر سامنے آئی ہے کہ کمپنی کے ماہرین ایڈٹ بٹن کو مزید بہتر بنانے میں مصروف ہیں، جس کے بعد ہی ممکنہ طور پر اسے آزمائش کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔

واٹس ایپ کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کی رپورٹ کے مطابق واٹس ایپ پر ایسا ایڈٹ بٹن متعارف کرایا جائے گا، جس کے تحت صارفین 15 منٹ بعد تک پیغام میں کی گئی غلطی کو درست کر سکیں گے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ صارفین جس پیغام کو درست کریں گے، اس کے نیچے وصول کرنے والے کو ایڈٹ کا آپشن نظر آئے گا اور وہ پہلا میسیج بھی پڑھنے کے قابل ہوگا۔

رپورٹ کے مطابق یہ واضح نہیں ہے کہ مذکورہ فیچر کو کب تک متعارف کرایا جائے گا، تاہم بتایا گیا کہ اس کو بہتر بنانے پر کام جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ گروپس میں ایک ہزار سے زائد افراد کو شامل کرنے کا فیچر

اسی حوالے سے مزید بتایا گیا کہ ممکنہ طور پر وہ صارفین اپنے کسی بھی غلط میسیج کو ایڈٹ نہیں کر سکیں گے جو کسی ایسے شخص کے پاس پیغام بھیجیں گے، جس کا ڈیوائس ایک دن سے بند پڑا ہوگا۔

یعنی جس صارف کا واٹس ایپ ایک دن سے بند ہوگا، اسے بھیجا جانے والا میسیج ممکنہ طور پر ایڈٹ نہیں ہوسکے گا، تاہم اس حوالے سے بھی کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ واٹس ایپ اسی طرح کے ایک اور فیچر پر بھی کام کر رہا ہے، جس کے تحت صارفین غلطی سے ڈیلیٹ کیے گئے پیغام کو بھی انڈو یعنی واپس کر سکیں گے۔

لیکن فوری طور پر یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ واٹس ایپ پر دونوں فیچرز کو کب تک متعارف کرایا جائے گا لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ انہیں رواں برس کے اختتام یا پھر آئندہ برس کے آغاز تک پیش کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024