• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

فربہ جسامت کی وجہ سے مذاق اڑایا گیا، صرحا اصغر

شائع October 17, 2022
باڈی شیمنگ پر بہت دکھ ہوا تھا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام
باڈی شیمنگ پر بہت دکھ ہوا تھا، اداکارہ—فوٹو: انسٹاگرام

خواتین کی جسامت اور ان کے زائد الوزن ہونے کی وجہ سے ان کے ساتھ پیش آنے والے مسائل پر بنائے گئے ڈراما سیریل ’اوئے موٹی‘ میں جلد نظر آنے والی اداکارہ صرحا اصغر کے مطابق ماضی میں فربہ جسامت کی وجہ سے ان کا مذاق اڑایا جاتا تھا۔

صرحا اصغر کچھ سال قبل شوبز کیریئر کا آغاز کیا تھا اور تاحال ان کے ایک درجن سے کم ڈراموں میں اداکاری کی ہے۔

ان کے مقبول ڈراموں میں ’پیار کے صدقے، آخر کب تک، ایک جھوٹی لو اسٹوری اور بے باک شامل ہیں اور جلد ہی وہ ’اوئے موٹی‘ کے دوسرے سیزن میں دکھائی دیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: خواتین کی جسامت کے موضوع پر بنے ڈرامے ’اوئے موٹی‘ کو تنقید کا سامنا

’ایکسپریس ٹی وی‘ پر نشر ہونے والے مذکورہ ڈرامے کا پہلا سیزن گزشتہ برس ریلیز کیا گیا تھا اور اس نے کافی مقبولیت حاصل کی تھی اور اب اس کا دوسرا سیزن جلد نشر کیا جائے گا۔

اسی ڈرامے کی پروموشن کرتے ہوئے صرحا اصغر نے بتایا کہ ماضی میں ان کی جسامت پر بھی مذاق اڑایا جاتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ چند سال قبل جب سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن ’آرکٹ‘ ہوا کرتی تھی، تب انہوں نے اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں تو ایک لڑکی نے ان کے پیٹ کے گرد دائرہ بنا کر ان کا مذاق اڑایا کہ ان کا پیٹ نکلا ہوا ہے۔

اداکارہ نے بتایا کہ جب ان کی جسامت کا مذاق اڑاکر انہیں شرمندہ کرنے کی کوشش کی گئی، تب انہیں بہت افسوس ہوا اور اسی طرح دیگر افراد کو بھی دکھ پہنچتا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ صرحا اصغر نے بھی خاموشی سے نکاح کرلیا

صرحا اصغر کا کہنا تھا کہ لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ کیا زائد الوزن خواتین کی خواہشیں نہیں ہوتیں؟

انہوں نے سوال کیا کہ اگر کوئی لڑکی فربہ ہے تو کیا ان کی شادی نہیں ہوسکتی؟ کیا وہ بول یا پڑھ نہیں سکتی یا پھر اپنی منزل پر نہیں پہنچ سکتی؟

اداکارہ نے کہا کہ ہم سب کو کسی کی جسامت پر مذاق نہیں اڑانا چاہیے، جو جیسا ہے، اسے اسی صورت میں قبول کیا جائے تو بہتر ہے۔

صرحا اصغر نے کہا کہ دوسری کی جسامت اور زائد الوزن ہونے پر طعنے کسنے والے افراد کو اپنے ارد گرد نظر دوڑانی چاہیے اور انہیں دیکھنا چاہیے کہ کہیں ان کے خاندان میں بھی تو ایسا کوئی فرد موجود نہیں؟

ان کے مطابق یقینا ہر خاندان میں کوئی نہ کوئی فرد ہوگا جس پر فقرے کسے جا سکتے ہیں، اس لیے سماج کو بہتر بنانے کے لیے کسی کی جسامت پر طنز کرکے ’باڈی شیمنگ‘ نہیں کرنی چاہیے۔

خیال رہے کہ صرحا اصغر نے حال ہی میں بتایا تھا کہ ان کے ہاں جلد پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ صرحا اصغر کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

صرحا اصغر نے جنوری 2021 میں دیرینہ دوست عمر لالا سے شادی کی تھی، جنہیں وہ زمانہ طالب علمی سے جانتی تھیں۔

عمر لالا سے تعلقات کے حوالے سے صرحا اصغر نے ماضی میں ندا یاسر کے شو میں بتایا تھا کہ جب وہ اے لیول کی طالب علم تھیں، تب سے دونوں کے تعلقات تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024