• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دنیا کی 10 خوبصورت خواتین میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں

شائع October 17, 2022
بھارت کی واحد دپیکا پڈوکون فہرست کا حصہ بنیں، جوڈی کارمر خوبصورت ترین قرار پائیں—فوٹو: انسٹاگرام
بھارت کی واحد دپیکا پڈوکون فہرست کا حصہ بنیں، جوڈی کارمر خوبصورت ترین قرار پائیں—فوٹو: انسٹاگرام

ہر سال قدیم یونانی اور ریاضی کے ایک فارمولے کے تحت دنیا کی خوبصورت خواتین کی نشاندہی کرنے والے ماہر سرجن نے اس سال کی دنیا کی 10 خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کردی، جس میں ایک بھی پاکستانی شامل نہیں۔

برطانیہ کے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر جولیان ڈیسلوا کی جانب سے قدیم یونان اور مصر میں خواتین کی خوبصورتی کو پرکھنے کے فارمولے سمیت ریاضی کے حساب سے موجودہ دور کی 10 خوبصورت خواتین کا انتخاب کیا گیا۔

مذکورہ پلاسٹک سرجن ہر سال خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کرتا ہے او ان کے مطابق بڑھتی عمر کے ساتھ ساتھ خواتین کے چہرے اور جسم کے خدوخال تبدیل ہوتے ہیں، اس لیے بعض اوقات اس سال خوبصورت رہنے والی خاتون اگلے ساتھ خوبصورت نہیں رہتی۔

پلاسٹک سرجن نے دنیا کی 10 خوبصورت خواتین کی فہرست جاری کرتے ہوئے ایک بھارتی خاتون کو بھی اس میں شامل کیا جو کہ اب تک اس فہرست میں جگہ بنانے والی پہلی بھارتی خاتون ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے ’آئی ٹی وی‘ کے مطابق برطانوی پلاسٹک سرجن نے بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون کو دنیا کی 10 خوبصورت خواتین کی فہرست میں نویں نمبر پر رکھا۔

10 - ہویون جنگ

جنوبی کوریا کی ماڈل ہویون جنگ دسویں نمبر پر رہیں۔

09 - دپیکا پڈوکون

بولی وڈ اداکارہ نویں نمبر پر رہیں اور وہ اس فہرست میں شامل واحد بھارتی خاتون ہیں۔

08 - کم کارڈیشین

امریکی ٹی وی اسٹار و ماڈل کم کارڈیشین دنیا کی آٹھویں خوبصورت خاتون قرار پائیں۔

07 - جارڈن دن

برطانوی ماڈل جارڈن دن فہرست میں ساتویں نمبر پر رہیں۔

06 - ٹیلر سوئفٹ

امریکی گلوکارہ و اداکارہ ٹیلر سوئفٹ چھٹی خوبصورت خاتون قرار پائیں۔

05 - آریانا گرانڈے

امریکی گلوکارہ فہرست میں پانچویں نمبر پر رہیں۔

04 - بیونسے

گلوکارہ بیونسے دنیا کی چوتھی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔

۔

03 - بیلا حدید

فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈل بیلا حدید تیسرے نمبر پر رہیں۔

۔

02 - زنڈایا

ایوارڈ یافتہ ہولی وڈ اداکارہ زنڈایا دوسری خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔

01 - جوڈی کارمر

برطانوی اداکارہ جوڈی کارمر دنیا کی خوبصورت ترین خاتون قرار پائیں۔

تبصرے (2) بند ہیں

Hasan Oct 17, 2022 09:39pm
کیا یہ خوبصورت ہیں؟ تعجب ہے۔
Careless Whispers Oct 18, 2022 02:15pm
Guess the standard of beauty is how much one can expose herself..... waste of time ......

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024