• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ایکتا کپور نوجوانوں کے ذہنوں کو آلودہ کر رہی ہیں، بھارتی سپریم کورٹ

شائع October 17, 2022
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم اس طرح کی درخواست دائر کروانے پر جرمانہ عائد کر سکتے ہیں —فائل فوٹو: فیس بُک
عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ ہم اس طرح کی درخواست دائر کروانے پر جرمانہ عائد کر سکتے ہیں —فائل فوٹو: فیس بُک

بولی وڈ کی معروف پروڈیوسر اور اداکارہ ایکتا کپور کی ویب سیریز کو بھارتی سپریم کورٹ نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مواد سے ملک کے نوجوانوں کے ذہن آلودہ کر رہی ہیں۔

بھارتی ویب سائٹ ’بولی وڈ ہنگامہ‘ کے مطابق 2020 میں بھارت کے سابق فوجی شمبھو کمار نے ایکتا کپور کی ویب سیریز ’XXX‘ میں قابل اعتراض مواد دکھانے کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ’شاہد کپور سے سوال کیا تھا کہ وہ شادی کے بعد کام کریں گے؟‘

واضح رہے کہ بولی وڈ کی معروف پروڈیوسر اور اداکارہ ایکتا کپور اور ان کی پروڈکشن کمپنی متنازع معاملات پر کئی بار شہ سُرخیوں کی زینت بن چکی ہے۔

تاہم ایکتا کپور کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد ان کے وکیل موکول روہاتگی نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی، درخواست پر سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے پروڈیوسر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی ویب سیریز سے ملک کے نوجوانوں کے ذہن آلودہ کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

دوسری جانب سینئر وکیل موکول روہاتگی نے دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ویب سیریز سبز کرپشن کے تحت جاری کی گئی ہے اور ملک میں ہمیں انتخاب کی آزادی دی گئی ہے، عدالتی بینچ نے وکیل کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ہم اس درخواست پر جرمانہ بھی کرسکتے ہیں، ہمارا فیصلہ اپنی مؤکلہ کو بتا دیں‘۔

مزید پڑھیں: بولی وڈ فلم ساز نے ’آئٹم سانگ‘ کی پیش کش کی تھی، ثانیہ مرزا

عدالت عظمیٰ نے مزید کہا کہ ’صرف اس لیے کہ آپ بہتر وکیل کر سکتے ہیں، یہ عدالت ملک میں طاقتور لوگوں کے لیے نہیں، یہ عدالت مجبور لوگوں کے لیے ہے جو اپنے حق کے لیے آواز نہیں اٹھا سکتے‘۔

عدالت نے مزید کہا کہ ’اگر ملک کے امیر ترین لوگ جن کے پاس دنیا کی تمام آسائشیں موجود ہیں اور وہ سمجھتے ہیں کہ انہیں انصاف نہیں مل رہا تو ذرا سوچیں کہ ملک میں ایک عام آدمی کی کیا حالت ہوگی‘

دوسری جانب سپریم کورٹ میں ایکتا کپور کے خلاف کیس زیر التوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بولی وڈ خانز کی ہیروئن نہیں بن سکتی، جھانوی کپور

یہ درخواست بہار کے بیگوسرائے ضلع کی ٹرائل کورٹ کی جانب سے شمبھو کمار کی شکایت پر ایکتا کپور کے خلاف گرفتاری وارنٹ جاری کرنے کے بعد دائر کی گئی تھی۔

ایکتا کپور کی ویب سیریز میں کُل 2 سیزن ہیں جبکہ پہلے سیزن کی 6 قسطیں اور جبکہ دوسرے سیزن کی 5 قسطیں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024