• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پی ڈی ایم نے ضمنی الیکشن میں مل کر کامیابی حاصل کی ہے، یوسف رضا گیلانی

شائع October 16, 2022
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین کی بحالی کے لیے بڑا کام کیا —فائل فوٹو: اے ایف پی
یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ آئین کی بحالی کے لیے بڑا کام کیا —فائل فوٹو: اے ایف پی

پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے رہنما اور سابق وزیر اعظم سینیٹر یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کا مستقبل بہت روشن دیکھ رہا ہوں کیونکہ میں ایک جمہوری انسان ہوں اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے جتنے بھی ضمنی الیکشن مل کر جیتے ہیں۔

ملتان میں میڈٰیا سے بات کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پیپلز پارٹی اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) نے اکٹھے کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں: پیسے نہیں تعلقات کی بنیاد پر الیکشن لڑتے ہیں، یوسف رضا گیلانی

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جب میں وزیر اعظم تھا تو شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور نواز شریف کے مابین جتنے بھی میثاق جمہوریت کے معاہدے طے پائے گئے تھے اور انہوں نے دسخط کرتے ہوئے کہا تھا ہم آئین کو ایسا بنانا چاہتے ہیں جو ملک و قوم کے مفاد میں ہو۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہم نے اس میثاق جمہوریت پر کچھ عمل درآمد کیا ہے جو کہ بہت اچھا اقدام تھا اور جتنے بھی ضمنی الیکشن تھے پی ڈی ایم نے مل کر جیتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پیکا ایکٹ کو عدالت میں چیلنج کریں گے، یوسف رضا گیلانی

انہوں نے کہا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کے منشور اور پروگرام الگ الگ ہیں اس لیے میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ آگے کیا ہوگا مگر میں سمجھتا ہوں کہ کچھ سمجھوتہ موجود ہے کہ ایک ایسے فتنے کے لیے ہم اکٹھے ہیں جو ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ پارلیمنٹ کا مستقبل بڑا روشن دیکھ رہا ہوں کیونکہ میں ایک جمہوری انسان ہوں اور میں نے آئین کو بحال بھی کیا ہے اور بحیثیت وزیر اعظم میں نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور قانون کی حکمرانی کے لیے بڑا کام کیا ہے۔

مزید پڑھیں: یوسف رضا گیلانی اور ان کے بیٹے کی نااہلی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

خیال رہے کہ ملتان کے حلقہ 157 میں پیپلز پارٹی کی طرف سے سید علی موسیٰ گیلانی کو میدان میں اتارا گیا تھا جبکہ تحریک انصاف کی جانب سے سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی بیٹی مہربانو قریشی مقابلے میں تھیں۔

غیرسرکاری و غیرحتمی نتائج کے مطابق سید علی موسیٰ گیلانی 79 ہزار 743 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ مہربانو قریشی نے 59 ہزار 993 ووٹ حاصل کیے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024