• KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am
  • KHI: Fajr 4:58am Sunrise 6:16am
  • LHR: Fajr 4:20am Sunrise 5:43am
  • ISB: Fajr 4:22am Sunrise 5:47am

مقبوضہ کشمیر: کُل جماعتی حریت کانفرنس کی کشمیری پنڈت کے قتل کی مذمت

شائع October 16, 2022
میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پنڈت کے قتل کی مذمت کی —فائل فوٹو: اےایف پی
میر واعظ عمر فاروق نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پنڈت کے قتل کی مذمت کی —فائل فوٹو: اےایف پی

چیئرمین کُل جماعتی حریت کانفرنس میر واعظ عمر فاروق نے مقبوضہ کشمیر میں ایک اور ہندو کشمیری کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس احمقانہ فعل سے صدمے کا شکار اور غمزدہ ہیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق میر واعظ عمر فاروق کے دفتر سے جاری ایک بیان میں مقتول کے اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ ’کُل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیر کے ضلع شوپیاں میں پنڈت برادری کے رکن پورن کرشن بھٹ کے مسلح افراد کے ہاتھوں قتل پر صدمے اور غم کا اظہار کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار

بیان میں کہا گیا کہ کُل جماعتی حریت کانفرنس نے اس قتل کی مذمت کی اور زور دیا کہ ’اس طرح سے کسی کی بھی جان جانا انتہائی تکلیف دہ اور افسوسناک ہے، دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں‘۔

کُل جماعتی حریت کانفرنس کے بیان میں مزید کہا گیا کہ آن لائن میگزین ’کشمیر والا‘ کے ایڈیٹر فہد شاہ اور کشمیر یونیورسٹی کے پی ایچ ڈی اسکالر علا فاضلی پر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے قانون کے تحت مقدمہ درج ہونے کے بعد ان پر دہشت گردی کا الزام لگانے والی چارج شیٹ انتہائی مضحکہ خیز ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ ’اختلاف رائے کی بنیاد پر جرم اور سزا دینے کے لیے ایسی اشتعال انگیز اصطلاحات کا استعمال حکمرانوں کی آمرانہ ذہنیت کی عکاسی کرتا ہے‘۔

یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی فورسز کی کارروائی میں مزید 5 کشمیری جاں بحق

یان میں مزید کہا گیا کہ حکام کو حقائق کی اطلاع دینا اس دور میں ایک جرم بن گیا ہے جس کی قیمت دونوں نوجوان ادا کر رہے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ’کُل جماعتی حریت کانفرنس بھارت کے لوگوں، میڈیا واچ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اس طرح کے ریاستی جبر کے خلاف کھڑے ہوں اور جموں و کشمیر اور بھارت بھر کی جیلوں میں بند کشمیر کے تمام صحافیوں اور رپورٹرز کی رہائی کا مطالبہ کریں‘۔

واضح رہے کہ پورن کرشن بھٹ پر جنوبی کشمیر کے ضلع میں ان کی رہائش گاہ کے قریب حملہ کیا گیا جنہیں شوپیاں ہسپتال منتقل کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے مردہ قرار دیا تھا۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ کشمیر: بھارتی افواج کے ہاتھوں کشمیریوں کے ماورائے عدالت قتل پر پاکستان کا اظہار مذمت

حکام نے بتایا کہ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور مجرموں کو پکڑنے کے لیے تلاش شروع کردی گئی ہے۔

پورن کرشن بھٹ کے رشتہ دار نے بتایا کہ مقتول کے 2 بچے ہیں، ایک بیٹی ساتویں کلاس میں پڑھتی ہے اور ایک چھوٹا بیٹا پانچویں کلاس میں زیر تعلیم ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ہم بہت خوفزدہ ہیں، وہ تو اپنے گھر سے باہر بھی نہیں نکلتا تھا، گھر کے اندر ہی رہتا تھا‘۔

کارٹون

کارٹون : 7 ستمبر 2024
کارٹون : 6 ستمبر 2024