• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

انگلینڈ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی پر ریپ کا الزام، مقدمہ درج

شائع October 15, 2022 اپ ڈیٹ October 16, 2022
اس سے قبل بھی ان کو ایک خاتون کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا —فائل فوٹو
اس سے قبل بھی ان کو ایک خاتون کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا —فائل فوٹو

انگلینڈ کے مشہور فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے کھلاڑی میسن گرین ووڈ کے خلاف ریپ کی کوشش اور ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے اور نقصان پہنچانے کے لیے حملہ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی ’اے ایف پی‘ کے مطابق انگلینڈ کے انٹرنیشنل 21 سالہ کھلاڑی میسن گرین ووڈ 17 اکتوبر کو ایک ہی خاتون کی جانب سے لگائے گئے تین الزامات میں مانچسٹر اور سیلفورڈ کے مجسٹریٹس کی عدالت کے سامنے پیش ہوں گے۔

اس سے قبل جنوری میں بھی کھلاڑی کو ایک خاتون کی طرف سے لگائے گئے الزامات میں گرفتار کیا گیا تھا جن کی تصاویر اور ویڈیوز آن لائن شیئر کی گئی تھیں۔

مزید پڑھیں: مانچسٹر سٹی نے آسٹن ولا کو 2-3 سے شکست دے کر پریمیئر لیگ جیت لی

بعدازاں کھلاڑی ضمانت پر تھے مگر اب ایک دفعہ پھر قواعد کی مبینہ خلاف ورزی پر انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ کھلاڑی کی یہ گرفتاری اس وقت عمل میں آئی جب کراؤن پراسیکیوشن سروس نے میسن گرین ووڈ کی گرفتاری کے لیے مانچسٹر پولیس کو اختیارات سونپ دیے۔

ڈپٹی چیف کراؤن پراسیکیوٹر برائے نارتھ ویسٹ جینیٹ پوٹر نے کہا کہ کراؤن پراسیکیوشن سروس نے گریٹر مانچسٹر پولیس کو 21 سالہ میسن گرین ووڈ کے خلاف ریپ کی کوشش، دھمکی آمیز رویہ اختیار کرنے اور جسمانی طور پر نقصان پہنچانے کے لیے حملہ کرنے کے الزام میں گرفتاری کا اختیار دیا تھا۔

کراؤن پراسیکیوشن نارتھ ویسٹ کے پیچیدہ کیس ورک یونٹ کے پراسیکیوٹرز نے کہا کہ تینوں کیسز ایک ہی شکایت کنندہ سے متعلق ہیں اور انہوں نے گریٹر مانچسٹر پولیس سے موصول ہونے والے شواہد کی فائل کا جائزہ لینے کے بعد مقدمہ درج کرنے کی منظوری دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مانچسٹر سٹی کی 2 سیزن تک چیمپیئنز لیگ میں شرکت پر پابندی

واضح رہے کہ سال کے شروع میں الزامات کی ویڈیوز اور تصاویر آن لائن شیئر ہونے کے چند گھنٹوں کے اندر ہی میسن گرین ووڈ کو یونائیٹڈ کی جانب سے معطل کر دیا گیا تھا اور انہوں نے انگلینڈ کے لیے ایک میچ بھی کھیلا تھا۔

رپورٹ کے مطابق کھلاڑی کی ایسی حرکات پر نائکی برانڈ نے گرین ووڈ میسن کے ساتھ اسپانسر شپ کا معاہدہ ختم کردیا جبکہ الیکٹرونک آرٹس نے بھی اپنے فیفا 22 گیم کے لیے اسکواڈز سے انہیں ہٹانے کی تصدیق کردی یت۔

میسن گرین ووڈ نے یوتھ رینک میں آنے کے بعد 2019 میں یونائیٹڈ میں ڈیبیو کیا تھا اور بعدازاں کلب کے لیے 129 میچ کھیلے جبکہ 35 گول بھی کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان ٹیم کا مانچسٹر یونائیٹڈ کے مرکز کا دورہ

انہوں نے کم از کم 2025 تک خود کو اولڈ ٹریفورڈ سے جڑے رہنے کے لیے فروری 2021 میں ایک نئے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔

گرین ووڈ نے ستمبر 2020 میں آئس لینڈ کے خلاف انگلینڈ کی جانب سے ڈیبیو کیا تھا مگر انہیں اور مانچسٹر سٹی کے مڈفیلڈر فل فوڈن کو کورونا وائرس کے لیے طے کی گئی احتیاطی تدایر کی خلاف ورزی پر گھر بھیج دیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024