• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

نیوزی لینڈ کی خاتون مداح شاداب خان سے شادی کی خواہاں

شائع October 15, 2022
گوری خاتون کے مطابق کرکٹر شرمیلے ہیں—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک
گوری خاتون کے مطابق کرکٹر شرمیلے ہیں—اسکرین شاٹ/ فائل فوٹو: فیس بک

پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان کو نیوزی لینڈ کی خاتون فین نےشادی کی پیش کش کردی۔

سوشل میڈیا پر شاداب خان کی جانب سے نیوزی لینڈ کی خواتین مداحوں کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو وائرل ہو رہی ہے، جس میں گوری لڑکی کو پاکستانی کرکٹر کو شادی کی پیش کرتے ہوئے دیکھا اور سنا جا سکتا ہے۔

مختصر ویڈیو نیوزی لینڈ میں ہی بنائی گئی، جہاں پاکستانی ٹیم سہ ملکی سیریز میں شرکت کے لیے موجود تھی، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان کھیلے جانے والے سیریز کا فائنل پاکستان نے جیتا تھا اور میزبان ملک نیوزی لینڈ کو شکست دی تھی۔

14 اکتوبر کو سیریز کا فائنل جیتنےکے بعد پاکستانی کرکٹر وہاں مداحوں میں گھل مل گئے اور اسی دوران شاداب خان کی بنائی گئی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے سہ ملکی سیریز کے فائنل میں نیوزی لینڈ کو شکست دے دی

وائرل ویڈیو میں متعدد نیوزی لینڈ کی خواتین مداحوں کو شاداب خان کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے اور کرکٹر مداحوں کو اپنی شرٹس اور ٹراؤزر بطور تحفہ بھی دے رہے ہیں۔

شاداب خان نے جس خاتون مداح کو اپنا ٹراؤزر تحفے میں دیا، بعد ازاں اسی خاتون نے کرکٹر کو شادی کی پیش کش کردی۔

گوری مداح خاتون نے شاداب خان کو شادی کی پیش کش کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شاداب خان شرمیلے ہیں مگر وہ شرمیلی نہیں اور وہ چاہتی ہیں کہ پاکستانی آل راؤنڈر ان سے شادی کریں۔

لڑکی نے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شاداب خان کو بتایا کہ وہ ان سے بہت پیار کرتی ہیں، اس لیے وہ ان سے شادی کریں۔

گوری مداح خاتون کی مذکورہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور لوگوں نے اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے۔

ایک مداح نے مذکورہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شاداب خان سے شکوہ کیا کہ وہ پاکستانی لڑکوں کو آٹو گراف دینے سے بھی پرہیز کرتے ہیں جب کہ گوری لڑکیوں کو ٹراؤزر تک دے رہے ہیں۔

بعض لوگوں نے شاداب خان کی جانب سے خواتین مداحوں سے تنہا ملنے اور انہیں اپنے ٹراؤزر تحفے میں دینے پر بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور لکھا کہ انہیں وہاں سے چلے جانا چاہیے تھا۔

کچھ لوگوں نے یہ بھی لکھا کہ جلد ہی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شروع ہونے والا ہے، اس لیے گوری لڑکیوں کو چاہیے کہ وہ پاکستانی کرکٹرز کو چھوڑ دیں اور انہیں ورلڈ کپ پر فوکس کرنے دیں۔

تبصرے (1) بند ہیں

Ali Oct 15, 2022 05:09pm
یہ یوٹیوب چینل والے بھائی نے ہوٹل کی لابی میں فینز کے اس گروپ کو فالو کر کے وڈیو بنائی۔ یہ فینز کا گروپ پاکستان کے پانچوں میچ دیکھنے آیا تھا۔ شرٹس کھلاڑیوں نے سب کو دی، کیوی فینز کو بھی دی، شرٹس ختم ہو گئی تھی شاداب کی اس لیے ٹرائزر دیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025