• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

طلال چوہدری کا مریم نواز کو 'قتل کی دھمکی' دینے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ

شائع October 15, 2022
مریم نواز کے قتل کی بات کرنے والا شخص قاسم سوری کے سامنے کھڑا ہے—اسکیرن گریب
مریم نواز کے قتل کی بات کرنے والا شخص قاسم سوری کے سامنے کھڑا ہے—اسکیرن گریب

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے نائب صدر مریم نواز کو قتل کرنے کی بات کرنے والے شخص کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے جو بظاہر فیصل آباد میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 108 سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے حامی ہیں۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک وڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک شخص کہہ رہا ہے کہ اگر عمران خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تو وہ پارٹی کی نائب صدر مریم نواز کو قتل کر دیں گے۔

ویڈیو میں اس شخص کو پی ٹی آئی رہنما قاسم سوری کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے جس میں وہ کہتے ہیں کہ ’مجھ پر یقین کریں، میں نے اپنے گھر والوں کو بتا دیا ہے کہ اگر عمران خان کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا تو میں مریم نواز کو قتل کر دوں گا۔‘

مزید پڑھیں: توہین عدالت کیس: طلال چوہدری 5 سال کیلئے نااہل قرار

ویڈیو میں اس شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ وہ پارٹی میں کوئی عہدہ نہیں چاہتے مگر تحریک انصاف کے سربراہ کی غیر قانونی گرفتاری برداشت نہیں کریں گے۔

مذکورہ شخص کی طرف سے ایسے بیان پر قاسم سوری کو مسکراتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ دوسرے لوگوں نے اس بات پر شور مچایا اور تالیاں بجائیں، جو کہ ممکنہ طور پر تحریک انصاف کے حامی ہیں۔

واقعے کی مذمت کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے کہا کہ دھمکیوں کی ذمہ داری عمران خان پر عائد ہوتی ہے، جو اس حلقے سے امیدوار بھی ہیں مگر شکست دیکھ کر اب دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:توہینِ عدالت کیس: طلال چوہدری پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد ہونے کا امکان

طلال چوہدری نے مطالبہ کیا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان اور پولیس اس شخص کے خلاف فوری کارروائی کرے۔

انہوں نے کہا کہ وہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت کے تحفظ کے لیے کسی بھی حد تک جائیں گے۔

تاہم، ڈان ڈاٹ کام کو موصول اطلاعات کے مطابق ابھی تک واقعے کی کوئی شکایت درج نہیں ہوئی ہے۔

خیال رہے کہ 16 اکتوبر کو قومی اسمبلی کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں جہاں پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان حصہ لے رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024