• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

دپیکا پڈوکون نے شوہر سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

شائع October 14, 2022
اداکارہ کے مطابق مصروفیات کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے سے دور تھے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکارہ کے مطابق مصروفیات کی وجہ سے دونوں ایک دوسرے سے دور تھے—فوٹو: انسٹاگرام

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون نے شوہر رنویر سنگھ سے علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور ان کے شوہر کاموں میں مصروف ہیں، جس وجہ سے الگ ہیں۔

دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں گزشتہ ماہ ستمبر کے آخر میں اس وقت سامنے آئی تھیں جب کہ ایک ٹوئٹر صارف نے اپنی ٹوئٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ دونوں کے درمیان سب کچھ ٹھیک نہیں۔

مذکورہ ٹوئٹ کے بعد بھارتی میڈیا میں بھی ان کے درمیان اختلافات اور علیحدگی کی خبریں سامنے آئیں، تاہم اس باوجود دونوں نے ایک ساتھ کوئی تصویر یا وضاحتی بیان جاری نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیں: دپیکا پڈوکون و رنویر سنگھ میں علیحدگی کی خبروں پر مداح پریشان

البتہ دونوں نے سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کی تصاویر پر کمنٹس کرکے یہ تاثر دینے کی کوشش کی کہ ان کے درمیان سب کچھ ٹھیک چل رہا ہے لیکن اس باوجو ان کے درمیان اختلافات کی خبریں پھیلتی رہیں، جس کے بعد اب دپیکا پڈوکون نے وضاحت کردی۔

دونوں کے درمیان دو ہفتے قبل اختلافات کی خبریں وائرل ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں کے درمیان دو ہفتے قبل اختلافات کی خبریں وائرل ہوئی تھیں—فوٹو: انسٹاگرام

’ہندوستان ٹائمز‘ کے مطابق دپیکا پڈوکون نے حال ہی میں برطانوی شہزادے ہیری کی اہلیہ و سابق اداکارہ میگھن مارکل کے پوڈ کاسٹ میں شوہر سے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ ان کے شوہر جب کام سے تھکے ہوئے گھر میں داخل ہوتے ہیں تو ان کا چہرہ دیکھ کر مسکرا اٹھتے ہیں۔

دپیکا پڈوکون نے واضح کیا کہ رنویر سنگھ کچھ عرصے سے مصروف ہیں تھے، وہ میوزک فیسٹیولز کی وجہ سے ان سے دور تھے لیکن حال ہی میں وہ کام سے فری ہوکر گھر آئے ہیں۔

دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام
دونوں نے 2018 میں شادی کی تھی—فوٹو: انسٹاگرام

اداکارہ نے بتایا کہ مصروفیات کے بعد جب ان کے شوہر گھر آئے تو ان کا چہرہ دیکھ کر خوش ہوئے۔

مزید پڑھیں: علیحدگی کی خبروں کے بعد دپیکا اور رنویر کا ایک دوسرے کے لیے محبت کا اظہار

دپیکا پڈوکون نے پوڈ کاسٹ میں ذہنی صحت سے متعلق بھی بات کی اور کہا کہ پہلی بار ان میں انزائٹی اور ڈپریشن کی علامات کو ان کی والدہ نے پہچانا اور انہوں نے ہی ان کی مدد کی۔

پوڈ کاسٹ کے دوران میگھن مارکل نے بھی ذہنی صحت پر بات کی اور اعتراف کیا کہ ان کے شوہر شہزادہ ہیری نے ان کی کافی مدد کی۔

خیال رہے کہ شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل نے شاہی زندگی چھوڑ کر امریکا میں عام زندگی گزارنا شروع کرنے کے بعد فلموں اور ڈراموں کی پروڈکشن شروع کردی تھی جب کہ اب میگھن مارکل نے اپنا پوڈ کاسٹ شو بھی شروع کردیا ہے، جسے ’اسپاٹی فائے‘ پر نشر کیا جاتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024