• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سینیئر اداکار شمعون عباسی کی گاڑی کو آگ لگ گئی

شائع October 14, 2022
اداکار نے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے—فوٹو: انسٹاگرام
اداکار نے بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ محفوظ رہے—فوٹو: انسٹاگرام

سینیئر اداکار، ہدایت کار و پروڈیوسر شمعون عباسی کی لینڈ کروز کو حادثہ پیش آنے پر ان کی گاڑی میں آگ لگ گئی، تاہم وہ بال بال محفوظ رہے۔

اداکار نے انسٹاگرام پر گاڑی کو آگ لگنے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو بتایا کہ خوش قسمتی سے وہ اور دیگر سوار افراد زخمی ہونے سے محفوظ رہے۔

شمعون عباسی نے بتایا کہ ان کی گاڑی کو بریک فیل ہونے پر ایم نائن موٹروے پر آگ لگ گئی اور گاڑی کو بہت نقصان پہنچا لیکن خوش قسمتی سے اس میں سوار سب لوگ محفوظ رہے۔

انہوں نے بتایا کہ گاڑی کے مکمل تباہ ہونے سے قبل انہوں نے کسی نہ کسی طرح اسے گھر پہنچا دیا اور اب وہ اور ان کے ساتھ محفوظ ہیں۔

شمعون عباسی نے حادثے سے متعلق مداحوں کو آگاہ کرتے ہوئے نیک تمنائوں کے لیے ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

اداکار کی جانب سے اپنی گاڑی کو پیش آنے والے حادثے سے متعلق معلومات دیے جانے کے بعد لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے ان کی خیریت پر شکرانے ادا کرتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شمعون عباسی نے اگرچہ بتایا کہ ان کی گاڑی کو ایم نائن موٹروے پر حادثہ پیش آیا، تاہم انہوں نے واضح نہیں کیا کہ وہ کراچی سے باہر جا رہے تھے یا آ رہے تھے؟

ایم نائن موٹروے حیدرآباد سے کراچی کے درمیان والا حصہ ہے، جہاں آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: نوری آباد کے قریب مسافر بس میں آگ لگنے سے 17 افراد جاں بحق

شمعون عباسی کی گاڑی میں آگ لگنے کے حادثے سے دو دن قبل ہی وہاں پر کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ جانے والی بس میں ایئرکنڈیشنڈ میں خرابی کی وجہ سے آگ لگ گئی تھی، جس سے بچوں اور خواتین سمیت 18 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

شمعون عباسی اس وقت مختلف ڈراموں اور فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور وہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

وہ ان دنوں اداکارہ و ماڈل آمنا الیاس کے ساتھ بھی آنے والی ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور حال ہی میں انہوں نے شوٹنگ کے سیٹ سے اداکارہ کے ساتھ تصاویر شیئر کرتے ہوئے انہیں جنم دن کی مبارک باد بھی پیش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024