• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:19am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

نورا فتیحی کو براڈ پٹ سے متعلق دعویٰ کرنے پر تنقید کا سامنا

شائع October 14, 2022
لوگوں نے ڈانسر کا مذاق اڑایا—فوٹو: گریزیا
لوگوں نے ڈانسر کا مذاق اڑایا—فوٹو: گریزیا

مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر و اداکارہ نورا فتیحی کو حال ہی میں ہولی وڈ اداکار براڈ پٹ سے متعلق کیے گئے دعوے پر تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا مذاق اڑایا جا رہا ہے۔

نورا فتیحی نے حال ہی میں ’گریزیا‘ نامی فیشن میگزین کے لیے فوٹو شوٹ کروایا تو اس دوران انہوں نے میگزین کو انٹرویو بھی دیا اور انٹرویو میں کیے گئے دعووں پر لوگوں نے ان کا مذاق اڑایا۔

مختصر انٹرویو میں نورا فتیحی نے اعتراف کیا کہ انہیں سب سے پہلے ریتیک روشن پر پیار آگیا تھا اور وہ ماضی میں اداکارہ کے پہلے ’کرش‘ رہ چکے ہیں۔

ڈانسر نے مزید بتایا کہ اس کے علاوہ ہولی وڈ اداکار جارج کلونی پر بھی وہ فدا تھیں اور وہ بھی ان کے ’کرش‘ رہ چکے ہیں۔

انٹرویو کے دوران ان سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سی شخصیت ہیں، جنہوں نے انہیں براہ راست سوشل میڈیا پر پیغام بھیجا؟

جواب میں نورا فتیحی نے ہولی وڈ اداکار براڈ پٹ کا نام لیا اور کہا کہ انہوں نے ہی اداکارہ کو انسٹاگرام پر پہلی بار براہ راست پیغام بھیجا تھا۔

نورا فتیحی کی اس بات پر شائقین نے ان کا مذاق اڑایا اور انہیں بتایا کہ براڈ پٹ کا انسٹاگرام پر اکاؤنٹ ہی نہیں ہے۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

اسی حوالے سے ’انڈین ایکسپریس‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ لوگوں نے نورا فتیحی کی ویڈیو پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں یاد دلایا کہ براڈ پٹ کا انسٹاگرام اور ٹوئٹر پر کوئی اکاوٗنٹ نہیں ہے۔

بعض لوگوں نے کمنٹ کیے کہ اداکارہ شہرت اور لوگوں کا توجہ حاصل کرنے کے لیے جھوٹ بول رہی ہیں اور بعض نے لکھا کہ ہم پر فرض ہے کہ ہم ڈانسر کی بات کا یقین کریں۔

یہاں یہ بات بھی اہم ہے کہ اگرچہ متعدد معروف شخصیات اور اداکاروں کے سوشل میڈیا پر اکاؤںٹس نہیں ہیں، تاہم بعض اداکاروں سے متعلق چہ مگوئیاں ہیں کہ انہوں نے فرضی ناموں سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بنا رکھے ہیں، جنہیں کافی خفیہ رکھا گیا ہے، تاہم اس حوالے سے براڈ پٹ نے کوئی وضاحت نہیں اور نہ ہی نورا فتیحی نے بتایا کہ اداکار نے انہیں فرضی اکاؤنٹ سے میسیج کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 12 جنوری 2025
کارٹون : 9 جنوری 2025