• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

شادی کے 14 سال بعد اداکارہ ثنا اور شوہر کی راہیں جدا

شائع October 14, 2022
اداکارہ نے 2008 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک
اداکارہ نے 2008 میں شادی کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

فلموں اور ڈراموں کی معروف اداکارہ ثنا اور ان کے شوہر فخر جعفری نے شادی کے 14 سال بعد اپنی راہیں جدا کرلیں۔

اپنا رشتہ ٹوٹنے کے بارے میں انسٹاگرام پر ایک جذباتی پوسٹ کرتے ہوئے اداکارہ ثنا نے بتایا۔

تاہم انہوں نے اس فیصلے کے پیچھے وجوہات کا ذکر نہیں کیا نہ ہی واضح کیا کہ ان کی شوہر سے علیحدگی کب ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: شوہر کے ساتھ رومانوی تصویر شیئر کرنے پر تنقید کرنے والوں کو ثنا فخر کا جواب

اپنی پوسٹ میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ ’رشتہ ٹوٹنا تکلیف دہ ہوتا ہے لیکن کبھی کبھی تعلق توڑنا اس لیے بہت ضروری ہوتا ہے کہ آپ اپنے آپ کو ٹوٹنے سے بچا لیں۔

انہوں نے لکھا کہ ’میں نے اور فخر نے شادی کے کئی برسوں بعد، اچھے برے حالات سے گزر کر اپنے اپنے راستے علیحدہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے‘۔

ثنا نے مزید کہا کہ ’یہ چیز دل کو توڑ دینے والی ہے لیکن مجھے پورا یقین ہے کہ ہم دونوں کے لیے خدا کا کوئی اچھا منصوبہ ہوگا‘۔

پوسٹ کے اختتام میں انہوں نے فخر جعفری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

مزید پڑھیں: اداکارہ ثنا فخر کی والدہ انتقال کر گئیں

ثنا فخر اگرچہ گزشتہ کچھ عرصے سے اسکرین سے دور ہیں لیکن وہ ٹی وی شوز اور پروگراموں میں بطور مہمان دکھائی دیتی ہیں اور ماڈلنگ میں بھی حصہ لیتی رہتی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ وہ سوشل میڈیا پر بھی متحرک رہتی ہیں اور ان کی خاصی توجہ فٹنس کے معاملات پر ہوتی ہے۔

ثنا فخر نے 1997 میں فلموں سے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور وہ 2000 کی مقبول ہیروئنز میں سے ایک ہیں، انہوں نے فلموں کے ساتھ ساتھ متعدد ڈراموں میں بھی اداکاری کی۔

ثنا فخر نے 2008 میں فخر امام سے شادی کی تھی، وہ دو بچوں کی ماں ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024