• KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am
  • KHI: Fajr 5:36am Sunrise 6:56am
  • LHR: Fajr 5:14am Sunrise 6:39am
  • ISB: Fajr 5:22am Sunrise 6:49am

جامعہ الازہر نے پاکستان میں پولیو ویکسین کے خلاف فتویٰ مسترد کردیا

شائع October 13, 2022
یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز
یونیورسٹی کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان میں رواں سال پولیو کے 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں—فائل فوٹو: رائٹرز

دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی دینی درس گاہ مصر کی جامعہ الازہر نے پاکستان میں پولیو ویکسین پر پابندی کے حوالے سے فتوے جاری کرنے سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ویکسین ایک مذہبی، طبی اور انسانی فریضہ ہے۔

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یونیورسٹی کی جانب سے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا گیا کہ پولیو ویکسین پر پابندی عائد کرنا پاکستان میں بچوں اور خاندانوں کے حقوق کی خلاف ورزی ہے، شریعت کے مطابق ایسی ویکسین کے استعمال سے گریز ممنوع ہے جو بچے کی صحت کے لیے فائدہ مند ہو۔

پاکستان میں بچوں کو پولیو ویکسین پلانے کے لیے حکام کو ویکسین کے حوالے سے افواہوں، خوف اور ورکرز پر تشدد کا بڑا چیلنج درپیش ہے جہاں رواں سال ملک میں اس لاعلاج مرض کے 19 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

وزیرصحت عبدالقادر پٹیل کی قاہرہ میں جامعہ الازہر کے امام احمد الطیب سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں عبدالقادر پٹیل نے پاکستان میں سیلاب سے تباہ کاریوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔

پاکستان کی وزارت برائے قومی صحت اور خدمات نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ملاقات کی تصدیق کی۔

یونیورسٹی کی جانب سے پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں، بے گھر افراد اور وبائی امراض کے پھیلاؤ کے حوالے سے تمام ممالک، عوام اور امدادی اداروں پر زور دیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کریں اور اس مشکل میں پاکستان کی مدد کریں۔

امام احمد الطیب نے سیلاب سے جاں بحق افراد کے لیے خصوصی دعا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک باہمت قوم ہے اور اس قدرتی آفت کا مقابلہ کرسکتی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024