• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

دنیا بھر کی شخصیات اور فیس بک پیجز کے فالورز کم ہوگئے

شائع October 12, 2022
فیس بک نے مذکورہ مسئلے پر بیان جاری نہیں کیا—فوٹو: رائٹرز
فیس بک نے مذکورہ مسئلے پر بیان جاری نہیں کیا—فوٹو: رائٹرز

دنیا کی مقبول اور سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ ’فیس بک‘ پر 12 اکتوبر کو دنیا بھر کی اہم ترین شخصیات اور یہاں تک کے اس کے بانی مارک زکربرگ کے فالوور نا معلوم سبب کی وجہ سے انتہائی کم ہوگئے تھے۔

دنیا بھر کے افراد نے 12 اکتوبر کو شکایت کی کہ فیس بک سے ازخود ان کے فالورز کم ہوگئے جب کہ صارفین نے اپنے پیجز سے بھی لاکھوں فالورز کم ہوگئے۔

یہاں تک کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کے فالورز بھی 12 اکتوبر کو 11 کروڑ سے کم ہوکر صرف 10 ہزار رہ گئے تھے، تاہم بعد ازاں ان کے فالورز واپس اپنی حالت میں آگئے۔

اسی حوالے سے ’نیوز ویک‘ نے بتایا کہ نہ صرف عام افراد بلکہ نشریاتی اداروں کے آفیشل پیجز کے فالورز بھی کم ہوگئے۔

رپورٹ میں فیس بک کی اپڈیٹس پر نظر رکھنے والے ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’واشنگٹن پوسٹ، نیویارک ٹائمز، ہفنگٹن پوسٹ، دی ہل، یو ایس اے ٹوڈے، نیویارک پوسٹ اور خود نیوز ویک کے فالورز بھی کم ہوگئے۔

دوسری جانب متعدد عالمی معروف شخصیات نے بھی اپنے فیس بک پیج پر لاکھوں فالورز کم ہونے کا دعویٰ کیا اور بتایا کہ نامعلوم سبب کی وجہ سے ایسا ہوا۔

فیس بک پر فالورز کم ہونے سے متعلق ویب سائٹ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا، تاہم بظاہر یہ معاملہ کسی اندرونی تکنیکی خرابی کی وجہ سے ہوا۔

ماضی میں اگرچہ فیس بک کی سروس بند ہونے کی شکایات سامنے آتی رہی ہیں مگر کبھی فالورز کم ہونے کی شکایات سامنے نہیں آئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024