• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم کا 29 اکتوبر کو دورہ پاکستان کا اعلان

شائع October 12, 2022
آئرلینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چمپیئنز شپ کے میچز ہوں گے—فوٹو: ڈان
آئرلینڈ اور پاکستان کی ویمنز ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چمپیئنز شپ کے میچز ہوں گے—فوٹو: ڈان

آئرلینڈ کی ویمنز کرکٹ ٹیم آئی سی سی ویمنز چمپیئن شپ 2022-25 کے تحت میچوں کی سیریز کے لیے رواں ماہ کے آخر میں لاہور پہنچے گی جو ان کا پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سےجاری بیان میں کہا گیا کہ آئرلینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 6 میچ کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: ایشا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے سری لنکا کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی

آئرلینڈ کی ٹیم رواں برس پاکستان کا دورہ کرنے والی چوتھی غیرملکی ٹیم ہوگی۔

رواں براس کے اوائل میں آسٹریلیا، ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں نے پاکستان کا دورہ کیا تھا۔


میچوں کا شیڈول

  • 29 اکتوبر: آئرلینڈ کی ٹیم لاہور پہنچے گی
  • 31 اکتوبر سے 3 نومبر: ٹریننگ
  • 4 نومبر: پہلا ایک روزہ میچ
  • 6 نومبر: دوسرا ایک روزہ میچ
  • 9 نومبر: تیسرا ایک روزہ میچ
  • 12 نومبر: پہلا ٹی20 میچ
  • 14 نومبر: دوسرا ٹی20 میچ
  • 16 نومبر: تیسرا ٹی20 میچ

پی سی بی نے بتایا کہ مہمان ٹیم 29 اکتوبر کو لاہور پہنچے گی اور ایک روزہ سیریز کے آغاز سے قبل 4 روز تک ٹریننگ کرے گی۔

بیان میں کہا گیا کہ پاکستان اور آئرلینڈ دونوں ٹیموں کی آئی سی سی ویمنز چمپیئن شپ کی مسلسل دوسری سیریز ہے، اس سے قبل پاکستان نے سری لنکا کو کراچی میں 1-2 سے شکست دی تھی۔

آئر لینڈ کی ٹیم کو رواں برس جون میں ڈبلن میں کھیلی گئی سیریز میں جنوبی افریقہ سے 0-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے بھارت کو شکست دے دی

ویمنز کرکٹ کی سربراہ تانیہ ملک نے آئرلینڈ کے دورے سے متعلق کہا کہ ہمارے پاس رواں برس کے شروع میں سری لنکا کی میزبانی کی اور اب قذافی اسٹیڈیم لاہور میں آئرلینڈ کی میزبانی کے لیے پرجوش ہے۔

انہوں نےکہا کہ ویمنز کرکٹ میں یہ نئے دور کا آغاز ہے، آئرلینڈ کی میزبانی کےبعد ہم جلد ہی ویمنز لیگ کے لیے پرعزم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں مداح میدان میں آئیں اور ویمنز کرکٹ کی حمایت کریں، لاہور میں زبردست 6 میچ کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی کے بیان کے مطابق قومی ٹیم کی کپتان بسمہ معروف نے بھی اسی طرح کے جذبات کا اظہار کیا اور کہا کہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز کے لیے پرجوش ہیں اور اس سیریز سے ویمنز کرکٹ کے شائقین کی تعداد میں اضافہ ہوگا۔

بسمہ معروف نے کہا کہ سیریز سے نوجوان کرکٹرز کو بین الاقوامی سطح کے مطابق اپنی صلاحتیں نکھارنے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک کے تماشائیوں کے سامنےکارکردگی دکھانے کے لیے پرجوش ہیں اور آئی سی سی ویمنز چمپیئن شپ کی اہم سیریز میں کامیابی کے ساتھ پوائنٹس حاصل کرکے اگلے ورلڈ کپ کے لیے براہ راست کوالیفائی کرنا ہمارا بنیادی ہدف ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ: پاکستان ویمنز ٹیم نے یو اے ای کو بآسانی شکست دے دی

پی سی بی کے بیان کے مطابق ایک روزہ اور ٹی20 میچز صبح 10 بجے شروع ہوں گے اور ساڑھے 9 بجے ٹاس ہوگا۔

بیان میں کہا گیا کہ انگلینڈ کی مینز ٹیم نومبر کے آخر میں پاکستان کا دورہ کرگے اور دسمبر میں ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے۔

پی سی بی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی ٹیم دسمبر کے تیسرے ہفتےپاکستان آئے گی اور دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچ کھیلے جائیں گے اور سیریز کا پہلا میچ 27 دسمبر سے 31 دسمبر تک کراچی میں ہوگا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024