• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

کبھی کسی لڑکے کے ساتھ دکھاوے کی محبت نہیں کی، ماہرہ خان

شائع October 12, 2022
پنجابی زبان سیکھنے میں مشکل ہوئی، اداکارہ—اسکرین شاٹ
پنجابی زبان سیکھنے میں مشکل ہوئی، اداکارہ—اسکرین شاٹ

جلد ہی ریلیز ہونے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ’مُکھو جٹ‘ جیسی دل پھینک لڑکی کا کردار ادا کرنے والی ماہرہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے حقیقی زندگی میں کبھی کسی لڑکے کے ساتھ محبت کا دکھاوا نہیں کیا۔

ماہرہ خان نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں ’مُکھو جٹ‘ نامی لڑکی کا کردار ادا کیا ہے جو کہ ہیرو فواد خان یعنی ’مولا جٹ‘ کی معشوق ہوتی ہیں۔

فلم کے ایک سین میں ماہرہ خان اپنے ہیرو فواد خان کو یہ بھی کہتی ہیں کہ وہ دنیا کو بتائیں کہ وہ ان کی پکی پکی معشوق ہیں۔

’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو کل ریلیز کیا جائے گا اور اس حوالےسے اس کی کاسٹ میڈیا میں انٹرویوز دینے میں مصروف دکھائی دیتی ہے۔

ماہرہ خان نے ’جیو ڈیجیٹل‘ کو دیے گئے انٹرویو میں اعتراف کیا کہ انہوں نے پہلے کبھی کسی پنجابی زبان کی فلم میں کام نہیں کیا، اس لیے ممکنہ طور پر ان کی زبان درست نہیں ہوگی لیکن اگر لوگوں کو ان کے ڈائلاگ پسند آگئے تو انہیں بہت خوشی ہوگی۔

انہوں نے یہ بھی اعتراف کیا کہ انہیں سب سے زیادہ مشکل پنجابی زبان سیکھنے میں ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی شوٹنگ کے دوران بیمار پڑ گئی تھی، ماہرہ خان

ایک سوال کے جواب میں ماہرہ خان نے بتایا کہ وہ مستقبل میں بھی اب ضرور پنجابی فلموں میں کام کریں گی اور وہ اب وہ پنجابی انداز کا رقص بھی کرنے کو تیار ہیں۔

انہوں نے فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے بتایا کہ ان کا کردار رومانوی ہے جو کہ لڑائی جھگڑوں سے دور رہتی ہیں اور اپنی خوبصورت اداؤں سے ’مولا جٹ‘ کا دل لبھاتی رہتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان کا کردار ’مُکھو جٹ‘ ان کی حقیقی زندگی سے بہت مختلف ہے، انہوں نے فلمی کردار کی طرح کبھی کسی مرد کے ساتھ ’فلرٹ‘ نہیں کیا۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ زمانہ طالب علمی یعنی کالج میں بہت شرمیلی تھیں اور اگر کوئی لڑکا ان کے ساتھ کوئی شرات کرتا تھا تو وہ فوری طور پر اس کی شکایت لگا دیتی تھیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کالج میں بھی کبھی کسے لڑکے کے ساتھ محبت کا دکھاوا نہیں کیا اور نہ ہی کبھی انہوں نے زندگی میں کسی کے ساتھ ’فلرٹ‘ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024