• KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm
  • KHI: Maghrib 6:44pm Isha 8:01pm
  • LHR: Maghrib 6:16pm Isha 7:37pm
  • ISB: Maghrib 6:22pm Isha 7:45pm

کرکٹر شیکھر دھون کی فلموں میں انٹری

شائع October 12, 2022
فلم آئندہ ماہ ریلیزہوگی—اسکرین شاٹ
فلم آئندہ ماہ ریلیزہوگی—اسکرین شاٹ

بھارتی بلے باز اور کرکٹر شیکھر دھون نے بھی دیگر کرکٹرز کے نقش قدم پر چلتے ہوئے بولی وڈ میں انٹری دے دی اور ان کی آنے والی فلم ’ڈبل ایکس ایل‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا۔

’ڈبل ایکس ایل‘ در اصل دو فربہ خواتین کی کہانی ہے، جنہیں ٹی وی اسکرین پر آنے کا شوق ہوتا ہے۔

فلم میں فربہ خواتین کا کردار اداکارہ ہما قریشی اور سوناکشی سنہا نے ادا کیا ہے اور ان دونوں کو ٹی وی اسکرین پر آنے کا بے حد شوق ہوتا ہے مگر ان کے زائد الوزن کی وجہ سے انہیں موقع نہیں دیا جاتا۔

فلم میں ہما قریشی کو اسپورٹس جرنلسٹ جب کہ سوناکشی سنہا کو ٹریولنگ جرنلسٹ بننے کا شوق ہوتا ہے مگر فربہ وزن کی وجہ سے انہیں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، جس کے بعد وہ بھارت چھوڑ کر لندن منتقل ہوجاتی ہیں، جہاں ان کی نئی زندگی کا آغاز ہوتا ہے۔

فلم کے جاری کیے گئے مختصر دورانیے کے ٹریلر میں شیکھر دھون کو ہما قریشی کے ساتھ ڈانس کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، تاہم ان کی جھلکیاں کم دکھائی گئی ہیں۔

’این ڈی ٹی وی‘ کے مطابق شیکھر دھون ’ڈبل ایکس ایل‘ کے ذریعےبولی وڈ میں انٹری دے رہے ہیں، تاہم ان کے کردار کے حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

تاہم ٹریلر کو دیکھ کر عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں ان کا کردار مختصر ہوگا اور انہیں کرکٹر کے طور پر ہی دکھایا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

’ڈبل ایکس ایل‘ میں ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کے علاوہ ثاقب سلیم اور ظہیر اقبال سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

فلم کی کہانی مدثر عزیز نے لکھی ہے جب کہ اس کی ہدایات سترام رامانی نے دی ہیں اور اسے آئندہ ماہ نومبر میں ریلیز کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 23 مارچ 2025
کارٹون : 22 مارچ 2025