• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ رک گیا

شائع October 12, 2022
ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ رک گیا — فائل فوٹو: رائٹرز
ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ رک گیا — فائل فوٹو: رائٹرز

ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ رک گیا اور انٹربینک میں ڈالر معمولی مہنگا ہوگیا۔

مسلسل کئی دنوں سے گراوٹ کا شکار رہنے کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں آج اضافہ دیکھا گیا۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 9 پیسے کا معمولی اضافہ دیکھا گیا، اورڈالر 217 روپے 88 پیسے پر بند ہوا جبکہ گزشتہ روز ڈالر 217 روپے 79 پیسے پر بند ہوا تھا۔

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ٹریڈنگ کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں کچھ کمی دیکھنے میں آئی تھی اور انٹر بینک میں ڈالر 25 پیسے کمی سے 217 روپے کا ہوگیا تھا، تاہم کچھ دیر بعد ٹریڈنگ کے دوران امریکی کرنسی کی قدر میں 75 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 95 پیسے سستا

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری تھا جب کہ پیر کے روز انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 95 پیسے سستا ہوگیا تھا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا تھا کہ درآمدات میں کمی اور برآمد کنندگان کی جانب سے برآمدی زرمبادلہ ملک میں تیزی لانے سے ڈالر کی طلب کم ہو رہی ہے۔

انہوں نے شرح تبادلہ میں ہیر پھیر میں ملوث افسران پر بھاری جرمانوں کے ساتھ انہیں برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا تھا۔

مزید پڑھیں: موڈیز کی کریڈٹ ریٹنگ میں پاکستان کی مزید تنزلی

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان افسران کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ چیک کرنا چاہیے، اس میں ملوث افسران نے غیر قانونی طریقے سے جتنا منافع کمایا ہے اُس سے دُگنا جرمانہ عائد کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں سٹہ بازی کو روکا جاسکے۔

ملک بوستان نے آئندہ دنوں میں شرح سود مستحکم رہنے یا کم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا تھا کہ توقع ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے کاروباری ہفتے کے اختتام پر ڈالر کی قدرمیں کمی ہوئی تھی اور انٹربینک مارکیٹ میں ابتدائی تجارت کے دوران ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 2.24 روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024