• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاک فوج کے 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے رینک پر ترقی

شائع October 11, 2022
میجر جنرل بابر افتخار کو جنوری 2020 میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا تھا — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر ویب سائٹ
میجر جنرل بابر افتخار کو جنوری 2020 میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا تھا — فائل فوٹو: آئی ایس پی آر ویب سائٹ

پاک فوج میں اعلیٰ افسران کو اگلے گریڈ پر ترقی دی گئی ہے اور 12 میجر جنرلز کو لیفٹیننٹ جنرل کا رینک دیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق 12 میجر جنرلز کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا پشاور سے تبادلہ، کور کمانڈر بہاولپور تعینات

ترقی پانے والے افسران میں میجر جنرل انعام حیدر ملک، میجر جنرل فیاض حسین شاہ، میجر جنرل نعمان زکریا، میجر جنرل محمد ظفر اقبال، میجر جنرل ایمان بلال صفدر، میجر جنرل احسان گلریز، میجر جنرل سید عامر رضا، میجر جنرل شاہد امتیاز، میجر جنرل محمد منیر افسر، میجر جنرل بابر افتخار، میجر جنرل یوسف جمال اور میجر جنرل کاشف نذیر شامل ہیں۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار بھی ترقی پانے والے افسران میں شامل ہیں۔

میجر جنرل بابر افتخار کو جنوری 2020 میں ڈی جی آئی ایس پی آر تعینات کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل اگست میں پاک فوج میں تبادلے ہوئے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو پشاور سے تبدیل کرکے بہاولپور کا کور کمانڈر تعینات کردیا گیا تھا۔

لیفٹینٹ جنرل سردار حسن اظہر حیات کو ان کی جگہ کور کمانڈر پشاور تعینات کردیا گیا تھا۔

اس سے قبل لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کردیا گیا تھا، یہ عہدہ سیلاب متاثرین کے لیے ریلیف کی سرگرمیوں کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی کی شہادت کے بعد خالی ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر 4 تقرریاں اور تبادلے

ہیلی کاپٹر حادثے میں کور کمانڈر سدرن کمان لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی سمیت دیگر افسران بھی شہید ہوگئے تھے۔

خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر بھی رہ چکے ہیں۔

گزشتہ برس ستمبر میں پاک فوج میں اعلیٰ سطح پر 4 اہم تقرریاں اور تبادلے ہوئے تھے۔

پاک فوج نے بتایا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس کو چیف آف جنرل اسٹاف تعینات کردیا گیا ہے، وہ کور کمانڈر راولپنڈی فرائض سرانجام دے رہے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف کو ڈائریکٹر جنرل جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز تعینات کیا گیا ہے، وہ کور کمانڈر ملتان فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو کور کمانڈر راولپنڈی تعینات کردیا گیا، وہ چیف آف جنرل اسٹاف فرائض سرانجام دے رہے تھے اور لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر کو کور کمانڈر ملتان تعینات کردیا گیا، وہ ڈی جی جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز فرائض سرانجام دے رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024