• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

بھارت: مندر کے 'سبزی خور' مگرمچھ کی آخری رسومات میں سینکڑوں افراد کی شرکت

شائع October 11, 2022
لوگوں نے مگرمچھ کی لاش پر پھول چڑھائے اور اسے مندر کے احاطے میں دفن کرلیا—اے ایف پی
لوگوں نے مگرمچھ کی لاش پر پھول چڑھائے اور اسے مندر کے احاطے میں دفن کرلیا—اے ایف پی

بھارت کے شہر کسراگوڈ میں سینکڑوں شہریوں نے مگرمچھ کی آخری رسومات میں شرکت کی جس کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ہندو مندر میں کئی دہائیوں سے صرف سبزیاں کھا کر زندہ رہا تھا۔

ڈان اخبار میں شائع غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق مندر کے سیکریٹری رام چندرن بھٹ کے مطابق مگرمچھ کا نام بابیہ رکھا گیا تھا جس نے جنوبی ریاست کیرالہ میں تقریباً 80 برس جھیل کے آس پاس چھپ کرسری اننتھ پدمانابھا سوامی نامی مندر کی حفاظت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مگر مچھ کے حملے میں ہلاک بچے کی لاش برآمد

رپورٹ کے مطابق مگرمچھ 10 اکتوبر کی صبح جھیل میں مردہ حالت میں پایا گیا، علاقہ مکینوں کا خیال ہے کہ کئی دنوں تک اسے خوراک نہیں دی گئی تھی۔

رام چندرن بھٹ نے بتایا کہ کسراگوڈ میں یہ مندر 3 ہزار سال پرانا ہے اوریہ مگرمچھ کئی صدیوں اس مندر کی حفاظت کرتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ سنہ 1940 میں برطانوی فوج نے ایک مگرمچھ کو گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، اس کے بعد اسی جھیل میں بابیہ مگرمچھ منظر عام پر آیا، انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ یہ مگرمچھ کہاں سے آیا لیکن یہ جھیل غاروں سے ملتی ہے جو اس کے اندر موجود ہیں۔

بابیہ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ جھیل کے کنارے بچے جب مگرمچھ کو چھونے کے لیے ہاتھ آگے بڑھاتے ہیں تووہ ان پر حملہ نہیں کرتا اس کے علاوہ یہ کسی دوسرے جانور یا انسان پر بھی حملہ نہیں کرتا تھا۔

مزید پڑھیں: 2سالہ بچے کو مگر مچھ نگل گیا

علاقے کے کئی لوگوں کا ماننا ہے کہ یہ مگر مچھ صرف سبز غذائیں کھاتا تھا لیکن مندر کے سیکریرٹری رامچندران بھٹ نے کہا کہ وہ ان باتوں پر یقین نہیں رکھتے کیونکہ مگرمچھ جھیل میں رہتا تھا اور جھیل میں مچھلیاں بھی ہیں۔

مگرچھ کی موت کے بعد اس کی لاش پر پھول چڑھائے گئے، لوگوں نے ناریل کے پتوں پر مگرمچھ کو رکھا اور مندر کے احاطے میں دفن کردیا۔

بھارتی وزیر برائے زراعت اور کسان شوبھا کرندلاجے نے ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ اس مگرمچھ کو گوشت سے پاک غذائیں کھلائی جاتی تھیں اور اسے تمام مصیبت یا بُرائی سے بھی محفوظ رکھا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024