• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پریانکا چوپڑا کو بھارتی خواتین کے بجائے ایرانی خواتین کی حمایت کرنے پر تنقید کا سامنا

شائع October 10, 2022
اداکارہ کو منافق قرار دیا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر
اداکارہ کو منافق قرار دیا گیا—فائل فوٹو: انسٹاگرام/ ٹوئٹر

بولی وڈ پگی چوپس کہلائی جانے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا کو ایران میں حجاب پہننے یا نہ پہننے کا حق دیے جانے کے حوالے سے احتجاج کرنے والی خواتین کی حمایت کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

پریانکا چوپڑا نے تین دن قبل ایران میں مبینہ طور پولیس کے ہاتھوں قتل ہونے والی لڑکی مہسا امینی کا پورٹریٹ شیئر کرتے ہوئے ایرانی خواتین کے حق میں پوسٹ لکھی تھی۔

مہسا امینی کو کچھ دن قبل مبینہ طور پر حجاب نہ پہننے پر حکام نے قتل کردیا تھا، جس کے خلاف ایران سمیت دنیا بھر میں مظاہرے جاری ہیں اور ایران سمیت دیگر ممالک میں خواتین حجاب اتار کر اپنے بال بھی کاٹتی دکھائی دیتی ہیں۔

اسی مہم کے دوران متعدد شخصیات بھی ایرانی خواتین کے حق میں پوسٹس کر رہی ہیں کہ انہیں حجاب پہننے یا نہ پہننے کا حق دیا جائے، ان پر مرضی مسلط نہ کی جائے۔

پریانکا چوپڑا نے بھی اسی مہم کے حوالے سے پوسٹ کی اور لکھا کہ مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد پوری دنیا کی خواتین ایرانی خواتین کے لیے اٹھ کھڑی ہوئی ہیں اور وہ اپنے بال کاٹ رہیں اور ایرانی حکام کو پیغام دے رہی ہیں کہ اب ان کی مرضی نہیں چلے گی۔

اداکارہ نے حجاب پہننے کی پابندی کے خلاف اٹھ کھڑی ہونے والی ایرانی خواتین کی حمایت کی اور لکھا کہ ان پر مرضی مسلط نہیں کی جانی چاہیے، انہیں ان کی مرضی کے مطابق زندگی گزارنے دی جائے۔

لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے ان کی پوسٹ پر کمنٹس کرتے ہوئے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا—اسکرین شاٹ

اداکارہ کی ایسی پوسٹ پر درجنوں افراد نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیا اور انہیں یاد دلایا کہ وہ اپنے ملک بھارت میں مسلمان خواتین پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہتی ہیں۔

ان کی پوسٹ پر متعدد افراد نے لکھا کہ حجاب پہننا یا نہ پہننا ہر کسی کی اپنی مرضی ہے لیکن بھارت میں حجاب کرنے والی مسلمان خواتین کو ہراساں کیا جا رہا ہے، انہیں تعلیم حاصل کرنے سے روکا جا رہا ہے، انہیں مارا جا رہا ہے لیکن اداکارہ نے آج تک ان کے حوالے سے کوئی لفظ نہیں لکھا۔

لوگوں نے بھارتی خواتین کے معاملے پر خاموش رہنے پر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا—اسکرین شاٹ
لوگوں نے بھارتی خواتین کے معاملے پر خاموش رہنے پر اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لیا—اسکرین شاٹ

بعض افراد نے پریانکا چوپڑا کی جانب سے ایرانی خواتین کی حمایت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان سے سوال کیا کہ کیا کبھی انہوں نے بھارت میں ریاستی جبر کا شکار ہونے والی مسلمان خواتین کے حق میں کبھی پوسٹ لکھی؟

لوگوں نے پریانکا چوپڑا کی جانب سے ایرانی خواتین کی حمایت کرنے اور بھارتی مسلمان خواتین پر ہونے والے مظالم پر خاموش رہنے پر انہیں ’منافق‘ بھی قرار دیا اور انہیں مسلم مخالف بھی لکھا۔

صارفین نے پریانکا چوپڑا کو ’منافق ‘ قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اگر وہ یہی کام اپنے ملک بھارت میں ظلم کا شکار ہونے والی مسلمان خواتین کے لیے کرتیں تو اچھا ہوتا مگر وہ اس وقت مسلم مخالف بن جاتی ہیں اور اب دکھاوے کے لیے ایرانی خواتین کا ساتھ دے رہی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024