• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

’روک سکو تو روک لو‘ کے بعد عمران اسمٰعیل کا گانا ’نکلو کپتان کے لیے‘ ریلیز

شائع October 10, 2022 اپ ڈیٹ October 11, 2022
عمران اسمعٰیل نے 2017 میں ’روک سکو تو روک لو‘ گانا گایا تھا جو کافی مقبول ہوا تھا—فوٹو: اسکرین شاٹ
عمران اسمعٰیل نے 2017 میں ’روک سکو تو روک لو‘ گانا گایا تھا جو کافی مقبول ہوا تھا—فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق گورنر سندھ عمران اسمعٰیل نے ’روک سکو تو روک لو‘ کے بعد نیا گانا ’نکلو کپتان کے لیے‘ ریلیز کر دیا۔

سابق وزیر اعظم عمران خان نے لانگ مارچ کا اعلان کررکھا ہے لیکن تاحال تاریخ کا اعلان نہیں کیا، البتہ وہ لانگ مارچ میں عوام کی بھرپور اور بڑی تعداد میں شرکت کے لیے پرامید ہیں۔

دوسری جانب ناقدین بالخصوس حکومتی اراکین عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لانگ مارچ روکنے کے لیے حکمت عملی تیار کرنے میں مصروف ہیں۔

اسی دوران عوام میں جوش و جذبے کو بیدار کرنے کے لیے پی ٹی آئی کے رہنما عمران اسمٰعیل نے ایک اور گانا ریلیز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: 'روک سکو تو روک لو تبدیلی آئی رے' گانا کیسے مشہور ہوا؟

یہ گانا عمران اسمٰعیل نے گلوکاروں شاہ زمان اور جواد کاہلوں کے ساتھ مل کر گایا ہے جسے پاکستان تحریک انصاف کی رہنما شیریں مزاری نے ٹوئٹ کرکے شیئر کیا۔

گانے کے بول ’نکلو کپتان کے لیے، نکلو پاکستان کے لیے‘ ہیں جس کا مقصد لانگ مارچ کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کرنا ہے۔

ویڈیو میں وزیراعظم شہباز شریف کے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات کی جھلکیاں بھی دکھائی گئی ہیں۔

جہاں پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں کی جانب سے گانے کو سراہا جارہا ہے وہیں اس گانے پر تنقید بھی کی جارہی ہے۔

صحافی عبدالجبار ناصر نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ’سابق گورنر سندھ عمران اسمعٰیل نے پارٹی کے ترانے میں دانستہ یا غیردانستہ الفاظ و مناظر شامل کئےہیں جو سیلاب متاثرین کی مدد کےلیے پاکستان آنے والے سیکرٹری جنرل کی تذلیل پر مبنی ہیں‘

انہوں نے لکھا کہ ’ یہ عمل پاکستان کوتنہا وناکام بنانے کی سازش ہے۔‘

یاد رہے اس سے قبل سنہ 2017 میں عمران خان کی انتخابی مہم کے لیے عمران اسمعٰیل نے ’روک سکو تو روک لو‘ گانا گایا تھا جو کافی مقبول ہوا تھا۔

ویسے پی ٹی آئی نے تبدیلی کے نعرے کے ساتھ متعدد گانے پیش کیے ہیں مگر یہ ان کے چند مقبول ترین گانوں میں سے ایک ہے۔

یہ گانا عمران اسمٰعیل نے گلوکار شاہ زمان اور جواد کوہلو کے ساتھ مل کر گایا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024