• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

کیلے کھانے کے 7 حیران کن فوائد

شائع October 10, 2022
کیلے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ لذیذ پھل آپ کم قیمت میں خرید سکتے ہیں
کیلے کی خاصیت یہ ہے کہ یہ لذیذ پھل آپ کم قیمت میں خرید سکتے ہیں

کیلے صحت کے لیے انتہائی مفید ہے، یہ لذیذ پھل آپ باآسانی اور کم قیمت میں خرید سکتے ہیں جس کے اَن گنت اور حیران فوائد ہیں۔

صحت مند غذا کے لیے کیلے بہترین انتخاب ہیں اور عموماً سارا سال دستیاب یہ پھل جنوبی مشرقی ایشیا کے گرم علاقوں میں پر جگہ موجود ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک فرد ایک دن میں کتنے کیلے کھا سکتا ہے؟

اگر ہم اس کے فوائد کی بات کریں تو وہ ان گنت ہیں جیسے کیلے کھانے سے وزن میں کمی ہوتی ہے، ہاضمے میں افاقہ ہوتا ہے اور دل کی صحت کے لیے بھی موزوں ہے۔

لیکن ہیلتھ لائن کی ویب سائٹ کے مطابق کچھ مخصوص 7 فوائد ایسے بھی ہیں جو صحت کے لیے انتہائی مفید ثابت ہوں گے۔

1 بھرپور غذائیت

کیلوں میں خاص مقدار میں فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹ موجود ہوتے ہیں، ایک کیلے میں 112 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

اس کے علاوہ ایک کیلے (126 گرام) میں پروٹین، فائبر، وٹامن، پوٹاشئیم اور دیگر کئی خوبیاں موجود ہیں۔

2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید

کیلوں میں ایک خاص مقدار میں فائبر موجود ہوتا ہے، ہاضمے کے دوران کیلے میں موجود فائبر جَیل میں تبدیل ہوجاتا ہے جو معدہ میں کھانا ہضم کرنے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

ایسے کیلے جو ابھی مکمل تیار نہیں ہوئے یا سبز رنگ کے کیلے ہاضمہ کے لیے نقصان دہ ہیں۔

مزید پڑھیں: روزانہ صرف ایک کیلا جسم پر کیا اثرات مرتب کرتا ہے؟

ذیابطیس کے مریض کھانے کے بعد اگر کیلوں کا استعمال کریں تو بلڈ شوگر لیول مناسب رہتا ہے اور جن افراد کو بھوک کم لگتی ہے ان کے لیے بھی یہ پھل بہت مفید ہیں۔

3 ہاضمے کے لیے مفید

اکثر لوگوں کو ہاضمے کی شکایت رہتی ہے جس کے لیے اکثر ڈاکٹر اور دواؤں کے جھنجٹ میں الجھے رہتے ہیں لیکن دوائیں کھانے سے بہتر ہے کیلوں کا استعمال کریں کیونکہ ایک درمیانی مقدار کے کیلے میں 3گرام فائبر موجود ہوتا ہے جس سے ہاضمہ بہتر رہتا ہے۔

سبز رنگ کے کیلے کھانے سے ہاضمے کو نقصان ہوسکتا ہے جس کے بعد آنتیں میں جراثیم پیدا ہوسکتے ہیں۔

4 وزن میں کمی

گوکہ ابھی تک کسی تحقیق نے یہ ثابت نہیں کیا کہ کیلے وزن کی کمی میں مدد دیتے ہیں، لیکن کیلوں میں کیلوریز کی مقدار کم اور فائبر کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ یہ پھل وزن کی کمی میں انتہائی مفید ہے۔

ایک کیلے میں تقریباً 100 کیلوریز پائی جاتی ہیں۔

5. گردوں کے لیے مفید

کیلے میں پوٹیشیئم کی مقدار زیادہ ہونے کی وجہ سے یہ گردوں کے لیے بھی فائدہ مند ہے اور بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں بھی مددگار ثابت ہوتا ہے۔

6 ورزش کے بعد اور پہلے کھانا بھی فائدہ مند

اگر آپ ورزش کرتے ہیں تو جان لیں کہ ورزش کے دوران، پہلے اور بعد میں کیلے کھانے سے آپ کے جسم میں غذائیت پیدا ہوتی ہے جس کے نیتجے میں پٹھوں کے درد میں کمی میں ملتی ہے۔

7 دل کی صحت

کیلے دل کی صحت کے لیے بہترین ہیں جس کی وجہ ان میں موجود پوٹاشیئم ہے، اسی طرح سوڈیم یا نمکیات نہ ہونے کے برابر ہے لہٰذا یہ شریانوں کو ہائی بلڈ پریشر سے بھی تحفظ دیتا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024