• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:12pm
  • LHR: Zuhr 12:01pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:26pm

روپے کی قدر میں مسلسل اضافہ، انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 95 پیسے سستا

شائع October 10, 2022
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گی — فائل فوٹو: رائٹرز
اسٹیٹ بینک آف پاکستان نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کرے گی — فائل فوٹو: رائٹرز

ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں ڈالر مزید ایک روپے 95 پیسے سستا ہوگیا ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے مطابق ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر 0.89 فیصد اضافے کے بعد 217 روپے 97 پیسے پر بند ہوئی، گزشتے ہفتے کے آخری کاروباری دن ڈالر 219 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ملک بوستان نے کہا کہ درآمدات میں کمی اور برآمد کنندگان کی جانب سے برآمدی زرمبادلہ ملک میں تیزی لانے سے ڈالر کی طلب کم ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر کی کمی کا سلسلہ جاری، روپے کی قدر میں 2.24 روپے کا اضافہ

انہوں نے شرح تبادلہ میں ہیر پھیر میں ملوث افسران پر بھاری جرمانوں کے ساتھ انہیں برطرف کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ان افسران کی ٹرانزیکشن کا ریکارڈ چیک کرنا چاہیے، اس میں ملوث افسران نے غیر قانونی طریقے سے جتنا منافع کمایا ہے اُس سے دُگنا جرمانہ عائد کرنا چاہیے تاکہ مستقبل میں سٹہ بازی کو روکا جاسکے۔

ملک بوستان نے آئندہ دنوں میں شرح سود مستحکم رہنے یا کم ہونے کی امید ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ توقع ہے کہ مستقبل میں روپے کی قدر مزید مستحکم ہوگی۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی، 100 انڈیکس میں 518 پوائنٹس کا اضافہ

دوسری جانب اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان آج کیا جائے گا۔

رواں سال اگست میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے نئے گورنر جمیل احمد اور پاکستان کے نئے وزیر خزانہ اسحٰق ڈار کے عہدہ سنبھالنے کے بعد یہ پہلی مانیٹری پالیسی ہوگی۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مالیاتی شعبے نے ملک میں مہنگائی کے پیش نظر شرح سود میں کسی تبدیلی کی امید ظاہر نہیں کی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024